دانش تیمور کی اچھی بیوی تلاش کرنے کی ٹپس کی ویڈیو وائرل

شائع March 11, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار و ٹی وی میزبان دانش تیمور کی جانب سے اچھی بیوی تلاش کرنے کے طریقے بتانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دانش تیمور نے گرین ٹی وی پر چلنے والے اپنے رمضان شو میں شادی اور شریک حیات کے انتخاب سے متعلق گفتگو کے دوران اچھی بیوی تلاش کرنے کا طریقہ بتایا۔

اداکار نے شادی کے خواہش مند تمام لڑکوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اچھی بیوی تلاش کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں کہ کیسے اچھی شریک حیات منتخب کی جائے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جن لڑکوں کو شادی کے لیے اچھی بیوی چاہیے، انہیں سب سے پہلے خود اچھا ہونا پڑے گا۔

دانش تیمور کے مطابق جب آپ خود اچھے ہوجاتے ہیں تو آپ کو ہر چیز اچھی ملنے لگتی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ خدا سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہوتی، یہ ممکن ہی نہیں کہ اگر کوئی شخص اچھا ہو اور اسے خراب شریک حیات ملے۔

انہوں نے کہا کہ جو لڑکے چاہتے ہیں کہ انہیں ہر لحاظ سے اچھی بیوی ملے، انہیں پلے خود کو بدل کر اچھا کرنا پڑے گا، خود اچھے ہوں گے تو انہیں بیوی بھی اچھی ملے گی۔

دانش تیمور کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ اچھے شخص کو اچھی بیوی نہ ملے یا انہیں کوئی ایسی لڑکی ملے جو وہ انہیں پسند ہی نہ ہو۔

اداکار کی جانب سے اچھی بیوی تلاش کرنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا۔

زیادہ تر صارفین نے دانش تیمور کی بات کو اچھی نصیحت قرار دیتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025