• KHI: Maghrib 6:40pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:09pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm
  • KHI: Maghrib 6:40pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:09pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm

سرفراز احمد کو کمزور انگریزی کا طعنہ دینے والے کو جویریہ سعود کا جواب

شائع March 11, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو کمزور انگریزی کا طعنے دینے والے کالر کو جویریہ سعود کی جانب سے دیے گئے کرارے جواب کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سرفراز احمد حال ہی میں ایکسپریس ٹی وی پر جویریہ سعود کے رمضان شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں معین خان کو دیکھ دیکھ کر کرکٹر بننے کا شوق ہوا جب کہ جاوید میاں داد تو سب کے پسندیدہ لیجنڈری کھلاری رہے ہیں۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ حافظ قرآن ہیں اور انہیں نعت خوانی کا بھی شوق ہے۔

پروگرام کے دوران انہوں نے نعت بھی پڑھی اور ان کی نعت پڑھنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے ان کی تعریفیں کیں۔

پروگرام کے دوران ایک کالر نے فون کرکے سرفراز احمد کو کمزور انگریزی کا طعنہ دیا اور کہا کہ وہ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ہیں، جب وہ عالمی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہیں تو کمزور انگریزی کی وجہ سے معاملات کیسے قابو میں رکھ پاتے ہیں؟

اس پر سرفراز احمد کی جانب سے جواب دیے جانے سے قبل ہی جویریہ سعود نے کالر کو کھری کھری سنادیں اور انہیں یاد دلایا کہ ہر پاکستانی کی انگریزی کمزور ہوتی ہے، انگریزی ہماری زبان نہیں۔

جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ ہماری قومی زبان اردو ہے، ان کی بھی انگریزی کمزور ہے جب کہ دنیا کے دیگر ممالک کے لوگوں کی بھی انگریزی کمزور ہوتی ہے۔

اداکارہ کے مطابق یورپ کے متعدد ممالک جن میں اسپین، فرانس اور اٹلی جیسے ممالک شامل ہیں، وہ انگریزی بولنے کو ترجیح نہیں دیتے، وہ اپنی زبان بولنے پر فخر کرتے ہیں اور اپنی زبان سے پیار کرتے ہیں۔

جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ انگریزی بولنا فخر کی بات نہیں اور یہ کہ ہماری اردو بھی کمزور ہوتی ہے، ہمیں انگریزی کے بجائے اردو سیکھنی چاہیے۔

انہوں نے کالر سمیت سب کو مشورہ دیا کہ ہمیں اپنی زبان اور اپنی چیزوں پر فخر ہونا چاہیے لیکن ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم دوسروں کی ٹانگیں کھینچتے ہیں اور اپنی حالت بہتر نہیں کرتے۔

اداکارہ نے کالر کو کہا کہ وہ اپنے ہیروز کا کام دیکھ کر انہیں مزید آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ دیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025