• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm

ترش پھل ڈپریشن سے بچانے میں مددگار ثابت

شائع March 14, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ایک تازہ اور طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ترش پھل اور خصوصی طور پر کینو، سنترہ اور مالٹا کھانے سے ڈپریشن سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

ڈپریشن حالیہ دور میں تیزی سے پھیلتا ہوا طبی مسئلہ ہے جو کہ متعدد وجوہات کی بنا پر ہوسکتا ہے۔

ڈپریشن میں کسی بھی عمر اور جنس کے افراد مبتلا ہو سکتے ہیں، تاہم ماہرین صحت کے مطابق طرز زندگی تبدیل کرنے سے ڈپریشن جیسے بڑھتے مسئلے کو قابو کیا جا سکتا ہے۔

بہت سارے پھل اور غذائیں ایسی ہی جو ڈپریشن سمیت دیگر ذہنی اور دماغی پیچیدگیوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، تاہم اب ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے پھلوں میں ترش پھل بھی شامل ہیں۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے 2003 سے 2017 تک 32 ہزار خواتین پر تحقیق کی۔

تحقیق میں شامل تقریبا تمام خواتین ادھیڑ عمر تھیں اور ان سے مختلف سوالات کرنے کے ساتھ ان کے مختلف ٹیسٹس بھی کیے گئے تھے اور ان سے ڈپریشن سے متعلق معلومات بھی حاصل کی گئی تھی۔

ماہرین نے تحقیق کے اختتام پر ریسرچ سے قبل والی معلومات اور میڈیکل ٹیسٹس کے نتائج سے موازنہ کیا اور پایا کہ جن افراد نے ترش پھلوں کا متواتر استعمال کیا، ان میں ڈپریشن کی سطح کم رہی۔

ماہرین نے پایا کہ یومیہ ایک ترش پھل کھانے سے بھی ڈپریشن ہونے کے امکانات 20 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ترش پھل معدے، غذائی نالی اور نظام ہاضمہ میں صحت کے لیے مفید بیکٹیریاز کی تعداد بڑھاتے ہیں جو کہ بیماریوں اور انفیکشنز کا مقابلہ کرتے ہیں، جس وجہ سے مذکورہ پھل ڈپریشن کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ترش پھل دماغ میں سیروٹونین اور ڈوپامائن (serotonin and dopamine) نامی پروٹینز کی سطح کو متاثر کرکے ڈپریشن کا شکار ہونے سے بچانے میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔

مذکورہ دونوں پروٹینز کی زیادہ سطح نیوروٹرانسمیٹرز میں خلل ڈالتی ہے، جس سے انسان ڈپریشن کا شکار بن جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025