• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm

اسٹیم سیل ٹریٹمنٹ ریڑھ کی ہڈی کی چوٹوں کے علاج میں مددگار ثابت

شائع March 23, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

جاپانی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اسٹیم سیل کے علاج سے ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگنے والے چار میں سے دو مریضوں کے موٹر فنکشن کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ریڑھ کی ہڈی کی شدید چوٹوں کی وجہ سے ہونے والے فالج کا فی الحال کوئی مؤثر علاج موجود نہیں ہے، جو صرف جاپان میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مریضوں کو متاثر کرتا ہے جبکہ ہر سال 5 ہزار نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔

ٹوکیو کی کیو یونیورسٹی کے محققین اپنی تحقیق میں انڈیوسڈ پلوریپوٹنٹ اسٹیم سیلز (آئی پی ایس) کا استعمال کر رہے ہیں، جو بالغ خلیات کو نابالغ حالت میں واپس لانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس کے بعد انہیں مختلف قسم کے خلیوں میں پختہ ہونے کی ترغیب دی جاسکتی ہے ، کییو یوینی ورسٹی کے ماہرین نے اعصابی اسٹیم کے آئی پی ایس سے اخذ شدہ خلیات کا استعمال کیا۔

یونیورسٹی نے جمعے کو کہا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی میں آئی پی ایس سے حاصل شدہ 20 لاکھ سے زائد خلیات امپلانٹ کرنے کے آپریشن کے بعد 2 مریضوں کے موٹر فنکشن اسکور میں بہتری آئی ہے۔

یونیورسٹی نے کہا کہ ایک سال کی نگرانی کے بعد چاروں کیسز میں کوئی سنگین منفی واقعہ نہیں دیکھا گیا، تحقیق کا بنیادی مقصد خلیوں کو انجیکٹ کرنے کی حفاظت کا مطالعہ کرنا تھا۔

سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے نے خبر دی ہے کہ ان دونوں میں سے ایک عمر رسیدہ شخص تھا جو ایک حادثے میں زخمی ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025