• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am

ہری پور: خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

شائع March 24, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے، بلیک میل کرنے اور اس کی ویڈیو بنانے والے شخص کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

سرائے صالح پولیس اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) صدیق شاہ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور استدعا کی کہ ملزم کو 2 دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا جائے تاکہ اس سے مزید پوچھ گچھ کی جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ کی جانب سے گزشتہ روز پولیس کو شکایات موصول ہوئی، ملزم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 292 سی (چائلڈ پورنوگرافی کی سزا)، 354 (خاتون کی عزت کو مجروح کرنے کے ارادے سے اس پر حملہ)، 355 (اشتعال انگیزی کے علاوہ کسی کی بے عزتی کے ارادے سے زبردستی کرنا)، 365 (اغوا)، 376 (ریپ کی سزا)، دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکیوں کی سزا) اور 511 (جرم کی کوشش کرنے کی سزا) کے تحت شکایت موصول ہوئی تھی۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ شکایت کنندہ نے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا کہ ملزم نے اسے نوکری کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

صدیق شاہ نے کہا کہ ہاربر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرحان خان کے حکم پر پولیس نے ملزم کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے منکرائی کے علاقے میں چھاپے کے دوران اسے گرفتار کرلیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران ایک لیڈی کانسٹیبل بھی موجود تھی جس نے مشتبہ شخص کو خود گرفتار کیا تاکہ معاشرے کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ خواتین کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025