• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:22pm
  • ISB: Asr 4:41pm Maghrib 6:28pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:22pm
  • ISB: Asr 4:41pm Maghrib 6:28pm

یاسر حسین اور نوشین شاہ میں اختلافات ختم، گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

شائع March 26, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکار یاسر حسین اور اداکارہ نوشین شاہ کے درمیان ماضی میں شادی میں شرکت کے معاملے پر ہونے والے اختلافات ختم ہوگئے اور حال ہی میں دونوں کی جانب سے ایک تقریب میں گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دونوں کے درمیان یاسر حسین کی شادی میں مبینہ طور پر بن بلائے شرکت کرنے پر تنازع ہوگیا تھا اور دو سال تک دونوں ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیتے رہے تھے اور دونوں کو کبھی ملتے ہوئے بھی نہیں دیکھا گیا تھا۔

پہلی بار یاسر حسین نے فروری 2021 میں اے آر وائی کے پروگرام ’گھبرانا نہیں ہے‘ میں میزبان واسع چوہدری سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ نوشین شاہ بن بلائے ہی دسمبر 2019 میں ان کی شادی میں پہنچ گئی تھیں۔

ان کے دعوے کے بعد نوشین شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یاسر حسین نے انہیں دعوت تھی اور شادی ہال کا ایڈریس بھی خود ہی بھیجا تھا۔

بعد ازاں یاسر حسین نے کہا تھا کہ نوشین شاہ کے دباؤ ڈالنے پر انہیں اداکارہ کو شادی کے مقام کا ایڈریس بھیجا تھا۔

اسی معاملے پر نوشین شاہ نے ’ٹو بی آنیسٹ‘ نامی شو میں یاسر حسین کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی تھی اور کہا کہ بعض لوگ دوسروں کو بدنام کرکے شہرت حاصل کرتے ہیں۔

بعد ازاں مارچ 2022 میں نوشین شاہ نے دی کرنٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ ان کے اور یاسر حسین کے درمیان جو کچھ ہوا، وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ یاسر حسین نے جو کہا، بس کہہ دیا اور اب مذکورہ معاملے پر بات نہیں ہونی چاہیے۔

تاہم اب تقریباً چار سال بعد دونوں کو ایک ساتھ تقریب میں دیکھا گیا، جہاں دونوں کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دونوں نے کچھ دن قبل گرین انٹرٹینمنٹ کی جانب سے منعقد کی گئی ’سحور نائٹ‘ تقریب میں شرکت کی، جہاں دیگر شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں نوشین شاہ اور یاسر حسین دیگر شوبز شخصیات سے بھی گلے ملتے رہے اور اس دوران دونوں نے بھی ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ یاسر حسین اداکارہ کے پاؤں چھونے کی کوشش کرتے ہیں، اس دوران اداکارہ انہیں گلے لگا لیتی ہیں۔

یاسر حسین اور نوشین شاہ کی جانب سے ایک دوسرے کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر تبصرے کرتے ہوئے دونوں کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

صارفین نے دونوں کو رمضان المبارک کا احترام کرنے سمیت غیر محرم مرد اور خاتون کے درمیان فاصلہ رکھنے کی تلقین کی جب کہ کچھ مداحوں نے نوشین شاہ کو غیر مرد سے گلے ملنے پر آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025