• KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am

اداکارہ میرب علی کا جلد شادی کا عندیہ

شائع March 26, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ میرب علی نے بھی جلد شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مہمانوں کی فہرست بھی تیار کرلی ہے۔

میرب علی حال ہی میں علی سفینہ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے ایک بار پھر بتایا کہ ان کے گھر میں جنات یا نظر نہ آنے والی مخلوق کا سایہ ہے، جس وجہ سے اب ان کا گھر فروخت ہی نہیں ہو رہا۔

میرب علی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کچھ عرصہ قبل ہی ’سلیپ پیرالیسز‘ (Sleep Paralysis) کا بھی شکار ہوئیں، جس سے وہ ڈر گئیں۔

انہوں نے خوفناک تجربے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شدید ’سلیپ پیرالیسز‘ ہوا، جس کے بعد وہ جیسے ہی نیند سے جاگیں تو انہوں نے سب سے پہلے منگیتر عاصم اظہر کو فون کیا اور انہیں خطرناک تجربے سے متعلق بتایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے سمجھا کہ وہ مر چکی ہیں لیکن جب عاصم اظہر کو ویڈیو کال کی تو انہیں احساس ہوا کہ ان کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے۔

میرب علی نے ’سلیپ پیرالیسز‘ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کافی دیر تک نیند میں مفلوج ہوگئی تھیں۔

جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ ان کے منگیتر عاصم اظہر ان کے لیے ’او ہانیا اور جانیا‘ گانا گاتے ہیں تو اس پر اداکارہ ہنس پڑیں اور کہا کہ ہاں منگیتر ان کے لیے گاتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے منگیتر کے ماضی کے اداکارہ ہانیہ عامر یا کسی اور سے مبینہ رومانوی تعلقات پر مبہم انداز میں بات کی کہ لوگوں کی جانب سے کی جانے والی باتوں سے تکلیف ہوتی ہے، تاہم انہوں نے واضح طور پر کسی کا نام نہیں لیا۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میرب علی نے بتایا کہ ان کی ابھی منگنی ہوئی ہے، ان کا نکاح بھی نہیں ہوا۔

اداکارہ نے کہا کہ انشاء اللہ ان کی شادی جلد ہوگی اور انہوں نے عاصم اظہر کے ساتھ مل کر مہمانوں کی فہرست بھی تیار کرلی ہے۔

اگرچہ میرب علی نے عندیہ دیا کہ وہ بھی جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی لیکن واضح نہیں کیا کہ ان کا کب تک شادی کا ارادہ ہے۔

ان سے قبل عاظم اظہر نے بھی چند ہفتے قبل رواں برس شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

عاصم اظہر اور میرب علی نے مارچ 2022 میں منگنی کی تھی اور گزشتہ کچھ عرصے سے افواہیں ہیں کہ دونوں رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

منگنی سے قبل عاصم اظہر سے متعلق سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں رہتی تھیں کہ ان کے تعلقات اداکارہ ہانیہ عامر سے ہیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا جاتا رہا تھا، تاہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے سے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025