• KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am

رانیا راؤ نے سونے کی اسمگلنگ کا اعتراف کرلیا، حکام کا دعویٰ

شائع March 26, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارت کے مرکزی تفتیشی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے حکام نے عدالت کو بتایا ہے کہ گرفتار اداکارہ رانیا راؤ نے سونے کی اسمگلنگ میں پیسوں کی منتقلی میں حوالہ ہنڈی کے استعمال کا اعتراف کرلیا۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق سیشن کورٹ میں رانیا راؤ کی درخواست ضمانت پر ہونے والی سماعت کے دوران ڈی آر آئی حکام نے عدالت کو بتایا کہ اداکارہ نے سونا اسمگل کرنے کے لیے حوالہ ہنڈی کے ذریعے پیسوں کی منتقلی کا اعتراف کیا ہے، اس لیے مذکورہ معاملے پر مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام نے عدالت کو آگاہی دی کہ اداکارہ کی جانب سے پیسوں کی منتقلی کے لیے حوالہ ہنڈی استعمال کرنے کے اعتراف سے واضح ہوتا ہے کہ اداکارہ اسمگلنگ میں بھی براہ راست ملوث رہی ہیں۔

عدالت نے ڈی آر آئی حکام کی آگاہی کے بعد رانیا راؤ کی ضمانت درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی اور اداکارہ کو ضمانت نہیں دی گئی۔

اس سے قبل بھی رانیا راؤ کی ضمانت کی درخواست دو بار مسترد کی جا چکی ہے۔

رانیا راؤ کو چار مارچ کو بنگلورو ایئرپورٹ سے ساڑھے 14 کلو سونا جو کہ بھارتی 13 کروڑ روپے کا بنتا ہے، اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے فلمی انداز میں کپڑوں اور جسم کے ساتھ سونے کے بسکٹس کو اس طرح چپکایا ہوا تھا کہ اسے تلاش کرنا مشکل تھا، تاہم ایئرپورٹ پر حکام نے انہیں بڑی ہوشیاری سے پکڑا۔

رانیا راؤ کو 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا، جہاں اب انہوں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا تھا کہ انہوں نے یوٹیوب سے سونا اسمگل کرنے کا طریقہ سیکھا۔

اور اب ڈی آر آئی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ رانیا راؤ نے سونے کی اسمگلنگ کے لیے پیسوں کی منتقلی کے لیے حوالہ ہنڈی استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025