• KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am

خاتون کالر کی جانب سے سبسکرائبرز بڑھانے کے وظیفے مانگنے کی ویڈیو وائرل

شائع March 28, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان شو میں خاتون کالر کی جانب سے یوٹیوب پر سبسکرائبرز بڑھانے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

خاتون ولاگر اور یوٹیوبر کی جانب سے مولانا صاحب سے سبسکرائبرز اور فالوورز بڑھانے کا وظیفہ مانگنے کی وائرل ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے سوال کیا کہ وہ ولاگنگ کرتی ہیں اور یوٹیوب سے بڑی محنت سے ایک سال سے مواد شیئر کر رہی ہیں لیکن ان کے سبسکرائبرز نہیں بڑھ رہے۔

خاتون نے مولانا صاحب سے سبسکرائبرز بڑھانے کا وظیفہ مانگا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

خاتون ولاگر کی جانب سے سبسکرائبرز بڑھانے کا وظیفہ مانگنے پر مولانا صاحب نے انہیں محنت سے اچھا مواد تیار کرنے کی تلقین کی اور کہا وہ محنت جاری رکھیں، انہیں کامیابی ملے گی۔

مولانا صاحب نے خاتون ولاگر کو کہا کہ وہ محنت سے مواد تیار کرنے کے ساتھ ساتھ خدا سے دعا مانگا کریں کہ ان کے کام میں برکت ڈالی جائے۔

خاتون ولاگر کی جانب سے سبسکرائبرز بڑھانے کا وظیفہ مانگنے پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیجیٹل مولانا سے ڈیجیٹل سوال کیا گیا۔

اسی طرح بعض افراد نے لکھا کہ خاتون ولاگر کے ساتھ جو مسئلہ درپیش ہے، وہ مسئلہ ان کے ساتھ بھی ہے اور اس کا وظیفہ بتایا جانا چاہیے۔

بعض افراد نے خاتون کالر کے وظیفہ مانگنے پر جویریہ سعود کے چہرے پر آنے والے تاثرات کی نشاندہی بھی کی اور لکھا کہ میزبان سوچتی ہوں گی، کون ہیں یہ لوگ، کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کچھ صارفین نے فضول سوالات کرنے پر رمضان نشریات پر بھی تنقید کی اور لکھا کہ رمضان شو میں ایسے سوالات اور فضول باتیں نہ کی جائیں تو بہتر ہے۔

اس سے قبل بھی جویریہ سعود کے رمضان شو میں کالرز کی جانب سے مختلف مسائل کے وظائف پوچھے جانے کی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔

جویریہ سعود کے شو میں ہی مولانا نے بجلی کا بل کم آنے کا وظیفہ بھی بتایا تھا، جس کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جب کہ ان ہی کے شو میں ایک مرد کالر نے مولوی صاحب سے پانچویں شادی کا وظیفہ بھی مانگا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025