• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:22pm
  • ISB: Asr 4:41pm Maghrib 6:28pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:22pm
  • ISB: Asr 4:41pm Maghrib 6:28pm

دوزخ میں سب سے زیادہ رش عورتوں کا لگا ہوگا، فضا علی کی ویڈیو وائرل

شائع March 28, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی کی جانب سے خواتین کو ان کی ’گندی‘ زبان کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فضا علی نے حال ہی میں ’نیوز 24‘ پر نشر ہونے والے اپنے رمضان شو میں ’شوہروں کے حقوق‘ پر بات کی، جہاں انہوں نے خواتین کو آڑے ہاتھوں لیا۔

پروگرام کے دوران ایک موقع پر انہوں نے خواتین کو گندی اور تلخ زبان پر بھی بات کی اور کہا کہ اپنی خراب زبان کی وجہ سے عورتیں سب سے زیادہ دوزخ میں جائیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ساری لڑائیاں ایک طرف لیکن مرد صرف اور صرف خراب زبان کے استعمال کی وجہ سے عورت سے نفرت کرتا ہے، اس سے دور ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زبان کی وجہ سے ہی مرد اپنی عورت سے بھاگنے اور دور رہنے کی کوشش کرتا ہے۔

فضا علی نے مرد اور شوہروں کی خدمات گنوائیں اور کہا کہ مرد کمانے کے باوجود خود پر خرچ نہیں کرتا اور یہ کہ اگر وہ نہ بھی کمائے تو ان کے خیال میں مرد کا بغیر پیسوں کے بھی گزارا ہوجائے گا۔

ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ مرد گرمی اور دھوپ میں رکشے چلاتے ہیں، پھل اور سبزیوں کی ریڑھیاں لگاتے اور کھینچتے ہیں اور باتیں بھی سنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرد سے زیادہ طاقتور چیز کوئی بھی نہیں ہے، عورت طاقتور ہو ہی نہیں سکتی اور یہ کہ عورت کو مرد کی پسلی سے بنایا گیا تھا۔

فضا علی کے مطابق عورت کو مرد کی پسلی سے اس لیے بنایا گیا تھا تاکہ وہ مرد کے دل کے پاس رہے لیکن وہ دل کے قریب نہیں بلکہ دماغ میں گھسنے کی کوشش کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بہت سارے مردوں کو اپنی بیویوں سے ذلیل و خوار ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

ان کے مطابق مرد اپنی عورت کی زبان کی وجہ سے تنگ ہے، ان کی عورتیں بہت گندی زبان استعمال کرتی ہیں اور یہ کہ اپنی گندی زبان کی وجہ سے دوزخ میں سب سے زیادہ رش عورتوں کا ہی ہوگا۔

فضا علی نے کہا کہ عورتیں گندے الفاظ استعمال کرتی ہیں، گندے طعنے دیتی ہیں کہ تیری بہن نے یہ کیا، تیری ماں نے یہ کیا، بچے یوں نکل رہے ہیں تیرے، بچے خراب ہو رہے ہیں تیرے، تو بھی عیاشی کرلے، میں بھی جاکر عیاشی کرلوں گی باہر۔

انہوں نے خواتین کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خدا کے لیے ایسا نہ کریں، اتنی گندی زبان استعمال نہ کریں، آپ کو پتا ہوگا کہ دوزخ میں اپنی خراب زبان کی وجہ سے عورتیں سب سے زیادہ جائیں گی۔

فضا علی کی جانب سے عورتوں کے دوزخ میں سب سے زیادہ جانے کی بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی ذہنی صحت پر بھی سوالات اٹھائے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025