• KHI: Fajr 5:06am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:06am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:54am

سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

شائع March 29, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے ’سکندر‘ سلمان خان نے بھی دیگر بھارتی اداکاروں کی طرح پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

شوبز میگزین ’فلم فیئر‘ کے مطابق سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کی پروموشن کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب بھی دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے؟ تو انہوں نے مثبت جواب دیتے ہوئے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی حکومت پاکستانی اداکاروں کو انڈیا میں کام کرنے کی اجازت دیتی یا انہیں ویزہ جاری کرتی ہے تو وہ ان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستانی اداکاروں کو ویزہ جاری کرے اور کام کی اجازت دے تو وہ ان کے ساتھ کام کریں گے۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق سلمان خان نے اسی بات پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر بھارتی حکومت ایسا نہیں کرتی تو وہ کرکٹ کھیلنا شروع کردیں گے۔

اگرچہ سلمان خان نے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی، تاہم انہوں نے کسی اداکار کا نام نہیں لیا کہ وہ کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔

سلمان خان حالیہ بیان سے قبل 2016 میں بھی وہ پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے کی حمایت میں بیان دے چکے ہیں۔

سلمان خان نے 2016 میں کہا تھا کہ بھارتی حکومت پاکستانی اداکاروں کے انڈیا میں کام پر پابندی نہ لگائے، انہیں ویزہ جاری کرے، پاکستانی اداکار دہشت گرد نہیں۔

سلمان خان کے علاوہ بھی دیگر بھارتی اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر بھی پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں اور ماضی میں پاکستانی اداکار وہاں کام کرتے بھی رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت نے 2016 میں ایک دوسرے کے فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کی تھی جب کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ممالک کی فلموں کی ریلیز پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025