• KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:50pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:25pm
  • ISB: Asr 4:43pm Maghrib 6:32pm
  • KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:50pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:25pm
  • ISB: Asr 4:43pm Maghrib 6:32pm

عمران خان سے گنڈاپور کی ملاقات، صوبائی کابینہ میں ردوبدل، اسپیکر کیخلاف کارروائی کا امکان

شائع April 2, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ میں ردوبدل اور اسپیکر کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کو اختیار دے دیا۔

وزیراعلی کی ہدایت پر اسپیکر کے خلاف اسمبلی میں عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد گورنر کو اسپیکر کو عہدے سے ہٹانے کا خط لکھنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عظم سواتی نے اسپیکر کے خلاف کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے تھے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو کابینہ میں بھی ردو بدل کا اختیار دے دیا گیا، 4 سے 5 وزراء و مشیران کو کابینہ سے نکالے جانے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی کی انٹرنل احتساب کمیٹی نے 4 سے 5 کابینہ ممبران کے خلاف مبینہ کرپشن کی رپورٹ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پیش کی تھی، جو عمران خان کو بھی پیش کردی گئی، جس کی بنیاد پر وزیراعلی کابینہ میں ردوبدل کریں گے۔

واضح رہے کہ آج وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025