• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm

کیا کوکو زائد العمر افراد کی بینائی بچانے میں مددگار ہوتا ہے؟

شائع April 3, 2025
—فوٹو: ہاشمانیز ہسپتال، فیس بک
—فوٹو: ہاشمانیز ہسپتال، فیس بک

امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کوکو پاؤڈر یا بینز زائد العمر افراد کی بینائی بچانے میں زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوتا، البتہ اس کے ادھیڑ عمری میں استعمال کے فوائد ہوسکتے ہیں۔

کوکو بینز یا پاؤڈر سمیت کوکو سے بنی دیگر اشیا کو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے سمیت شریانوں کی سختی کو بھی کم کرنے میں بھی مددگار سمجھا جاتا رہا ہے۔

کوکو بیج یا پاؤڈرعام طور پر چاکلیٹ، کافی، چائے کی پتی، آئس کریم، مشروبات اور ادوایات بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اسے کاکاؤ یا کاکو بھی کہا جاتا ہے مگر عام طور پر اسےکوکو کہا جاتا ہے، یہ ایک نایاب درخت کے خوردنی بیج ہوتے ہیں، جنہیں سورج کی تپش پر گرم کرکے ان سے کوکو پاؤڈر حاصل کیا جاتا ہے یا پھر ان بیجز کو جدید مشینری کے ذریعے پاؤڈر میں تبدیل کرکے ادویات سمیت غذاؤں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

کوکو میں 300 سے زائد مرکبات پائے جاتے ہیں اور یہ اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اس میں وٹامن کے، اِی، پروٹین، کیلشیم، سوڈیم، پوٹاشیم، زنک، فاسفورس، آئرن، اور میگنیشیم پایا جاتا ہے جو انسانی صحت کے لیے کئی حوالوں سے بہتر سمجھے جاتے ہیں۔

ماضی میں کی جانے والی تحقیقات میں یہ ثابت ہوچکا ہے کہ کوکو کا استعمال بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور امراض قلب سمیت خون کی ترسیل میں خرابی اور نسوں یا شریانوں کے مسائل کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اسی وجہ سے امریکی ماہرین نے 21 ہزار سے زائد ضعیف العمر افراد پر تحقیق کی اور انہیں دو مختلف گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو کوکو جب کہ دوسرے گروپ کو فرضی ملٹی وٹامنز دیں اور تین سال تک ان کا جائزہ لیا۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے تحقیق کے دوران یہ دیکھنے کی کوشش کی کہ 60 سال یا اس سے زائد العمر افراد کی جانب سے یومیہ کوکو کے استعمال سے ان میں ضعیف العمری کی وجہ سے ہونے والے بینائی کے مسائل کم ہوتے ہیں یا نہیں۔

ماہرین نے پایا کہ کوکو کا متواتر استعمال بھی ضعیف العمری کی وجہ سے پیدا ہونے والے بینائی کے مسائل کو نہیں روکتا اور نہ ہی بہتر بناتا ہے۔

ماہرین کے مطابق 60 سال یا اس سے زائد العمر کے افراد میں بینائی ختم ہونے کا سبب بننے والی بیماری ’میکولر ڈیجنریشن‘ (Macular degeneration) عام ہوتی ہے اور اس بیماری کو کم یا روکنے کے لیے کوکو کا استعمال کوئی فائدہ نہیں دیتا۔

ساتھ ہی ماہرین نے کہا کہ ممکنہ طور پر ادھیڑ عمری کے بعد کوکو یا اس سے بنی دیگر غذائیں کھانے سے بعض فوائد ہو سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025