• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm

لندن میں لوگوں نے رنبیر کپور سمجھ کر تصاویر بنوائیں، عفان وحید

شائع April 5, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول ڈراما اداکار عفان وحید نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں برطانوی دارالحکومت لندن میں لوگوں نے ان کے ساتھ رنبیر کپور سمجھ کر تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔

عفان وحید نے حال ہی میں گرین ٹی وی کے عید شو میں شرکت کی، جس میں دیگر شوبز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

پروگرام کے دوران اداکار نے کیریئر کے آغاز کا ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ اب سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنائیں گے کہ کہاں رنبیر کپور اور کہاں یہ؟

ان کا کہنا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں نئے تھے، جس وجہ سے ان کا چہرہ کافی کمزور ہوتا تھا، اس لیے لندن میں بھارتی مداح انہیں رنبیر کپور سمجھ بیٹھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جیسے ہی لندن کے ایک ریسٹورنٹ سے باہر نکلے تو بھارتی مداحوں نے انہیں پیچھے سے آوازیں دے کر روکا اور ان سے پوچھا کہ آپ رنبیر کپور ہی ہیں نا؟

عفان وحید کے مطابق انہوں نے مداحوں کو کہا کہ ہاں وہ رنبیر کپور ہی ہیں، جس پر مداح ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بناتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے رنبیر کپور بن کر بھارتی مداحوں کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بنوائیں۔ اداکار نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ مذکورہ قصہ بتانے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنائیں گے اور انہیں طعنے دیں گے کہ کہاں یہ اور کہاں رنبیر کپور؟

پروگرام کے دوران پہلے عفان وحید نے رنبیر کپور کا نام لینے سے گریز بھی کیا لیکن اداکار آغا علی کی جانب سے بھارتی اداکار کا نام لیے جانے کے بعد انہوں نے بتایا کہ انہیں رنبیر کپور سمجھا گیا تھا۔

پروگرام میں موجود آغا علی کا کہنا تھا کہ انہیں قصے کا علم ہے اور انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ بھارتی مداحوں نے عفان وحید کو غلطی سے کون سا بولی وڈ اداکار سمجھ کر ان کے ساتھ تصاویر بنوائی تھیں۔

پروگرام میں شریک دوسری شوبز شخصیات اور ٹی وی میزبانوں کے اصرار کے بعد عفان وحید نے رنبیر کپور کا نام لیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025