• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

معروف ہولی وڈ فلم لکھاری پر نوعمر لڑکی کا ہراسانی کا مقدمہ

شائع April 8, 2025
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

معروف ہولی وڈ فلم لکھاری 78 سالہ پال شریڈر پر پوتی کی عمر کی 26 سالہ لڑکی نے جنسی ہراسانی کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

خبر رساں ادارے ’ایجنسی پریس فرانس‘ (اے ایف پی) کے مطابق پال شریڈر پر ایک نامعلوم 26 سالہ لڑکی نے نیویارک کی عدالت میں ہتک عزت کا سول مقدمہ دائر کیا۔

مذکورہ لڑکی نے مقدمے میں اپنی اصل شناخت خفیہ رکھی ہے، تاہم انہوں نے خود کو جین ڈوئے کا نام دیا ہے اور وہ فلم لکھاری کی پرسنل اسسٹنٹ بھی رہی ہیں۔

خاتون نے مقدمے میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پال شریڈر نے گزشتہ برس کانز فلم فیسٹیول کے دوران بھی ہراسانی کا نشانہ بنایا، انہیں زبردستی بوسہ دینے کی کوشش کی۔

جین ڈوئے کی جانب سے دائر کردہ مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ پال شریڈر نے انہیں ستمبر 2024 میں ملازمت سے فارغ کیا، اس سے قبل فلم لکھاری انہیں ہراسانی کا نشانہ بناتے رہے۔

دائر کیے گئے مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ ایک بار پال شریڈر نے انہیں ہوٹل پر ملنے کے لیے بلایا،جہاں فلم ساز نے خاتون کے آگے خود کو بے لباس کرکے ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

خاتون نے مقدمے میں کہا ہے کہ پال شریڈر کی جنسی حرکتوں اور ہراسانی کی وجہ سے وہ شدید صدمے اور ڈپریشن کا شکار ہوگئیں اور انہیں ڈراؤنے خواب بھی آنے لگے جب کہ وہ اپنی زندگی سے بیزار ہوگئیں۔

خاتون کے مطابق پال شریڈر نے انہیں ملازمت سے فارغ کرتے وقت بھیجی گئی ای میل میں خود کو ہولی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن جیسا بھی قرار دیا۔

خاتون نے مقدمے میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پال شریڈر نے اپنے غلط جنسی اعمال کے بدلے انہیں بھاری رقم دینے کی پیش کش اور وعدہ بھی کیا لیکن اپنی بات سے مکر گئے، جس وجہ سے وہ ان پر مقدمہ کرنے پر مجبور ہوئیں۔

دوسری جانب فلم لکھاری کے وکیل نے خاتون کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کیس کا مکمل دفاع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

فلم لکھاری کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ ان کے موکل گزشتہ تین سال کے دوران اپنی ذاتی اسسٹنٹ جین ڈوئے کو سال میں تقریبا دو بار بوسے دیتے آئے ہیں لیکن کبھی ان کی اسسٹنٹ نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔

وکیل کے مطابق گزشتہ سال ان کے موکل کی جانب سے دوسری بار بوسہ دینے جانے پر ان کی پرسنل اسسٹنٹ نے اعتراض کیا، جس پر ان کے موکل رک گئے اور انہوں نے ان کے ساتھ نہ تو جسمانی تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی اور نہ انہیں ہراساں کیا۔

پال شریڈر کے وکیل نے اداکار پر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ وہ ہتک عزت کے دعوے کے خلاف قانونی جنگ کریں گے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ خاتون نے پال شریڈر کےخلاف کتنی رقم کے مطالبے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

ہتک عزت کے دعوے میں ملزم کو کوئی سزا نہیں ہوتی بلکہ اسے متاثرہ فریق کو رقم کی ادائیگی کا حکم دیا جاتا ہے۔

پال شریڈر کا شمار ہولی وڈ کے معروف فلم لکھاریوں میں ہوتا ہے، انہوں نے رابرٹ ڈی نیرو کی ٹیکسی ڈرائیور جیسی فلم سمیت متعدد مشہور فلمیں لکھیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025