• KHI: Fajr 4:31am Sunrise 5:54am
  • LHR: Fajr 3:44am Sunrise 5:14am
  • ISB: Fajr 3:42am Sunrise 5:15am
  • KHI: Fajr 4:31am Sunrise 5:54am
  • LHR: Fajr 3:44am Sunrise 5:14am
  • ISB: Fajr 3:42am Sunrise 5:15am

سندھ فوڈ اتھارٹی کا تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس، اسنیکس پر پابندی پر عملدرآمد کا مطالبہ

شائع April 11, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف اے) نے شہری انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی کینٹینوں میں کاربونیٹیڈ سافٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس، پوپاڈومز، رنگین اور ذائقہ دار اسنیکس جیسے آلو کے کرسپس کی فروخت پر پابندی پر عملدرآمد کرائے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایس ایف اے نے کئی سرکاری دفاتر بشمول کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز، وزیراعلیٰ کے ضلعی سپرنٹنڈنٹس اور چیف سیکریٹری سندھ کو سات سال قبل 5 ستمبر 2018 کو جاری کیے گئے ایک پرانے نوٹی فکیشن کی یاد دہانی کرائی، جس میں تعلیمی اداروں کی کینٹینوں کی بعض اشیا پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

تعلیمی اداروں کی کینٹینوں سے تمام لسٹڈ فوڈ آئٹمز پر پابندی اتھارٹی کے سائنٹیفک پینل کی سفارش پر ان میں چکنائی، چینی اور نمک کی زیادہ مقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی تھی۔

یاد دہانی کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے احاطے کے اندر اور باہر ان اشیا کی فروخت بلا روک ٹوک جاری ہے جس سے طلبہ اور دیگر صارفین کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ درخواست کی جاتی ہے کہ براہ کرم نجی اور سرکاری اسکولوں اور کالجز دونوں کو ہدایات جاری کی جائیں تاکہ تعلیمی اداروں کے آس پاس مذکورہ کھانے کی اشیا کی فروخت پر پابندی کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔‘

مزید برآں، عوامی اہمیت کے اس معاملے سے متعلق آگاہی کو تعلیمی اداروں میں بھی فعال طور پر فروغ دیا جا سکتا ہے تاکہ صحت عامہ کے لیے اس کی اہمیت کو مزید تقویت دی جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 4 مئی 2025
کارٹون : 3 مئی 2025