• KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am

میئر کراچی کا عوامی مقامات سے چاکنگ، پلوں کے نیچے قائم دسترخوان ہٹانے کا حکم

شائع April 12, 2025
اجلاس میں آئی آئی چندریگر روڈ پر مختلف اداروں کے سائن بورڈز کو ڈیجیٹائز کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی — فائل فوٹو: ڈان نیوز
اجلاس میں آئی آئی چندریگر روڈ پر مختلف اداروں کے سائن بورڈز کو ڈیجیٹائز کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر بھر کی تمام عوامی دیواروں اور سڑکوں سے چاکنگ مٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر چاکنگ کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ہیڈ آفس میں کراچی بیوٹیفکیشن ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں کمشنر کراچی حسن نقوی، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر، مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور مختلف بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

میئر کراچی نے ہدایت کی کہ مختلف پلوں اور فلائی اوورز کے نیچے خیراتی اداروں کی جانب سے قائم کردہ فوڈ ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کو بند کیا جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اہم سڑکوں کے ساتھ تاریخی عمارتوں کو محفوظ رکھا جائے گا، عبداللہ ہارون روڈ پر 16 تاریخی عمارتیں ہیں۔

آئی آئی چندریگر روڈ پر مختلف اداروں کے سائن بورڈز کو ڈیجیٹائز کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

شہر کے میئر نے یہ بھی اعلان کیا کہ سڑکوں کے کنارے کونوکارپس پودوں اور درختوں کو ہٹا دیا جائے گا، اور ان کی جگہ کراچی کے روایتی درخت لگائے جائیں گے۔

اجلاس میں آئی آئی چندریگر روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، شاہراہ فیصل، شاہراہ پاکستان اور کارساز روڈ کی خوبصورتی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

میئر نے ہدایت کی کہ سوسائٹی قبرستان کی بیرونی دیوار کو جمالیاتی طور پر خوشگوار انداز میں تعمیر کیا جائے، تاکہ سڑک کی کشش میں اضافہ ہو۔

انہوں نے شاہراہ فیصل پر شادی ہالز کے لیے پارکنگ کی سہولتوں کو بہتر بنانے اور سڑک کے دونوں اطراف سروس روڈز کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025