• KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am

پنجاب میں مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے اصلاحات پر کام جاری ہے، مریم نواز

شائع April 12, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ میں ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے اصلاحات پر کام جاری ہے جب کہ صحت اور تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جاری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترکیہ میں ڈپلومیسی فورم سے ’تعلیم کی انقلابی قوت‘ کے عنوان سے اپنے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں پنجاب کی پہلی خاتون چیف ایگزیکٹو ہوں اور وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مختلف شعبوں کی بہتری کے لیے اصلاحات پر کام جاری ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے پر خاص توجہ دی جاری ہے جب کہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بڑا صوبہ پنجاب ہے، جہاں میں تعلیم کے سفیر کے طور پر کام کررہی ہوں، بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانا میری ترجیح ہے اور ہم نے اساتذہ کی تربیت کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ صوبے میں ابتدائی تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں، پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں نوازشریف کے نام سے پہلا انٹرنیٹ سٹی بنارہے ہیں، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہمارا وژن ہے۔

اس سے قبل، وزیراعلیٰ پنجاب ترکیہ کے دورے کے دوران اناطالیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ترکیہ کی خاتون اول آمینہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ترک خاتون اول کی دعوت پر ترکیہ کے دورے پر ہیں، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

انطالیہ ڈپلومیسی فورم کا چوتھا ایڈیشن 11 تا 13 اپریل ’ بکھرتی ہوئی دنیا میں سفارت کاری کا دوبارہ حصول’ کے عنوان کے تحت منعقد ہورہا ہے۔

دنیا بھر سے عالمی رہنما، پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، کاروباری ماہرین اور میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندے اے ڈی ایف میں شرکت کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025