• KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am

بلاول بھٹو زرداری دوبارہ چیئرمین پیپلز پارٹی منتخب

شائع April 12, 2025
— فائل فوٹو: پیپلزپارٹی میڈیا سیل
— فائل فوٹو: پیپلزپارٹی میڈیا سیل

بلاول بھٹو زرداری کو انٹرا پارٹی انتخابات میں مزید 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کا دوبارہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے مطابق پارٹی نے اسلام آباد میں اپنے مرکزی سیکرٹریٹ میں الیکشن کرائے، جہاں بلاول بھٹو نے بطور چیئرمین اپنا عہدہ برقرار رکھا۔

پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ پارٹی آئین کے مطابق چار سال کی مدت کے لیے بلاول بھٹو کو چیئرمین، ہمایوں خان کو جنرل سیکریٹری، ندیم افضل چن کو انفارمیشن سیکریٹری اور آمنہ پراچہ کو فنانس سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔

الیکشن کمشنر فوزیہ حبیب نے نتائج کا اعلان کیا۔

دریں اثنا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلاول بھٹو کو پیپلزپارٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محسن نقوی نے بلاول بھٹو اور دیگر نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور والدہ کا سیاسی مشن آگے بڑھا رہے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کا دوبارہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا دوبارہ چیئرمین منتخب ہونا پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان کے مکمل اعتماد کا مظہر ہے، بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے عوام میں مقبولیت حاصل کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025