• KHI: Maghrib 6:51pm Isha 8:09pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 7:59pm
  • KHI: Maghrib 6:51pm Isha 8:09pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 7:59pm

پاک سر زمین پر ایک فارم کا احوال

شائع June 14, 2012

پاک سر زمین پر فارم کے مسٹرعدلیہ گیدڑوں کے پیچھے ایسے لگے کہ بے بی عدلیہ کے دانہ پانی پر نظر ہی نہ پڑی۔

فارم پر شناختی بحران کی شدت کئی گنا بڑھ گئی۔

فارم کی بھیڑوں اور بکریوں کو فارم کی ناکامی کی وجہ بتائی جا رہی ہے اور وہ ہے: بیرونی سازش

فارم کے میڈیا کے پاس کبھی بھی بریکنگ نیوز کی کمی نہیں تھی۔ لیکن پہلے ایک چھوٹی سی کمرشل بریک۔۔۔۔۔

نظریاتی اور مذہبی طعنے بازی فارم کے شرفا کا ایک محب وطن پاس ٹائم تھا۔

فارم کے صوبہ پنڈ کے وزیِر اعلی نے بجلی بنانے کی ایک زبردست اسکیم لانچ کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کیلئےکسی امریکی امداد کی ضرورت نہیں۔ ہاں، البتہ اس اسکیم کی کامیابی کیلئے قوم کو تھوڑی اور گھاس کھانی پڑے گی۔

فارم کے چوہے غیرت کے معاملے میں بہت جذباتی تھے، لیکن وہ اپنے آپ کو 150 فیٹ اور 3000 پاؤنڈ کا سمھجتے تھے۔ کوئی کہتا تھا کہ وہ چریا گئے ہیں اور کوئی کہتا تھا کہ سستا چینی مکھن کھانے سے ان کی یہ حالت ہو گئی ہے۔

فارم میں کم کھال والی بھیڑوں کو بری نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔۔۔۔ چاہے خود دیکھنے والا ننگا ہی کیوں نہ ہو۔

OwlsPanel1
فارم کے دانشور عموماً ایک دوسرے کے مخالف ہی نظر آتے تھے۔

ندیم ایف پراچہ

ندیم ایف پراچہ ثقافتی تنقید نگار اور ڈان اخبار اور ڈان ڈاٹ کام کے سینئر کالم نگار ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی معاشرتی تاریخ پر اینڈ آف پاسٹ نامی کتاب بھی تحریر کی ہے۔

ٹوئٹر پر فالو کریں:NadeemfParacha@

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (4) بند ہیں

saleem Jun 15, 2012 03:54pm
بہت اچھے پراچہ صاحب۔ اردو مہں خوش آمدید!
یمین زبیری Jun 15, 2012 07:37pm
تصویر کہانی کا یہ انداز اور ایک جد
سعود Jun 16, 2012 02:28am
پاکستان امریکہ کو سپر پاور مانتا ہے اس لیے اس سے ڈرتا ہے ورنہ جو ممالک اس کی خدائی کے قائل نہیں۔وہ اس سے نہیں ڈرتے۔مشہور ہے دو ہندو بھائیوں میں ایک صبح اٹھ کر اپنے بت پوجا کرتا تھا تو دوسرا بت کو گن کر دس جوتے مارا کرتا تھا۔ایک روز یہ بت پجاری کے خواب میں آکر کہنے لگا کہ “تم اپنے بھائی کو سمجھاؤ۔وہ ہماری توہین نہ کرے ورنہ ہم تمھیں تباہ کر دیں گے۔“ پجاری نے عرض کی کہ “بھگوان میں تو ہر روز تمھاری پوجا کرتا ہوں اور تم سزا بھی مجھے ہی دینا چاہتے ہو جو جوتے مارتا ہے اسے سزا کیوں نہیں‌دیتے ؟“ بت نے جواب دیا کہ“جو ہمیں مانتا ہی نہیں‌ہم اسے کیسے سزا دے سکتے ہیں۔ہم تو اسی کو سزا دیں گے جو ہمیں مانتا ہے۔“اس طرح امریکا کا رعب بھی انہی ممالک پر چلتا ہے جو اسے مانتے ہیں جو نہیں‌مانتے امریکا ان کا کچھ نہیں‌بگاڑ سکتا۔ - پروفیسر محمد اسلم،سر راہے ‘نوائے وقت - "جب تک پاکستان میں ندیم جیسے "دانشور" موجود ہیں، پاکستان کو دشمنوں کی کیا ضرورت؟
یمین زبیری Jun 16, 2012 06:38pm
(کسی وجہ سے میری رائے پوری نہ چھپ سکی. پوری رائے یہ ہے) تصویر کہانی کا یہ انداز اور ایک جدت کے ساتھ پسند آیا. وہ کیا کہ: قیس تصویر کے پردے میں بھی عریاں نکلا - عریاں کردیا گیا.

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025