وزیر اعظم سے کہا کہ اگر خیبر پختونخوا میں بدامنی ہو گی تو یہ نہ سمجھیں کہ پنجاب اور سندھ میں امن ہو گا، ہماری اولین ترجیح امن و امان ہے، گورنر خیبر پختونخوا
جن ملزمان کو 10 گھنٹے کے اندر پھانسی دینی چاہیے، وہ مہینوں تک مقدمات سے گزرتے ہیں، جے یو آئی کے سینیٹر کا پولیس افسر کے قانونی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، گوادر پورٹ سے برآمدات اور درآمدات کی سہ ماہی رپورٹ کے لیے کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی۔
آرٹ کے مقابلے کے ان نتائج کے اعلان کو ذرائع ابلاغ اور بعض عوامی حلقوں کی جانب سے نئے بینک نوٹوں کی سیریز کے ڈیزائنوں کی شارٹ لسٹنگ کے طور پر تعبیر کیا گیا، مرکزی بینک کا بیان
ہماری قوت برداشت کو بزدلی سمجھنا بند کردیں اور پارلیمنٹ سے ارکان اسمبلی کی گرفتاری پر وزیراعظم، وزیر داخلہ استعفیٰ دیں، علی ظفر کا سینیٹ میں اظہار خیال
شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، ملک اویس، عامر ڈوگر، احمد چٹھہ، زبیر خان، سید احد علی شاہ، سید نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اور یوسف خان کو اسمبلی پہنچایا گیا ہے۔
پاکستان نے مسلسل اسلاموفوبیا اور زینوفوبیا کے معاملات کو عالمی فورمز پر اجاگر کیا، آئندہ بھی ان معاملات کو ایسے فورم پر اٹھاتے رہیں گے، ممتاز زہرہ بلوچ