وزیراعظم نے کل ہم سے تعاون کرنے کی درخواست کی، حکومت لاپتا افراد کا پتا لگائے، ووٹ لے لے، حکومتی یقین دہانیوں کا یقین نہیں، آئینی ترمیم حکومت کی ضرورت ہے، استعفیٰ کسی صورت واپس نہیں لوں گا، اختر مینگل
حکومت اور اپوزیشن آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن کو قائل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، حکومت کو آئینی ترمیم کے لیے درکار ووٹوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع
نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ملاقات کی اور مجوزہ آئینی ترمیم سے متعلق آگاہ کیا۔
برطانیہ اور یورپ میں قومی ایئرلائن کی بحالی کے لیے تمام ریگولیٹری اقدامات مکمل، نومبر میں یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے کی بحالی کے معاملے پر جائزہ لے گی۔
تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دےگا، کسی بھی رکن قومی اسمبلی یا سینیٹر کے فلور کراسنگ کی صورت میں ووٹ شمار نہ کیا جائے، دستاویز
ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، تقریبا ایک لاکھ پینسٹ ہزار افراد ایچ آئی وی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، ڈاکٹر عائشہ عیسانی
امریکی محکمہ خارجہ نے مبینہ طور پر پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو سامان کی ترسیل کرنے والے چینی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سمیت کئی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھی۔
دہشت گردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، خیبرپختونخوا حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون دہشت گردی کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے انتہائی ضروری ہے، معظم جاہ انصاری
وہ شخص جسے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنے کا اختیار ہے وہ پاکستان میں نہیں رہتا، لیکن کوئی نہیں جانتا کہ ایکس ہینڈل کو سنبھالنے کے لیے کس کو رسائی دی گئی ہے، رہنما پی ٹی آئی