محمد اورنگزیب اپنے دورے کے دوران وزیر خزانہ چین، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے ہم منصب قائدین سے ملاقاتیں کریں گے، اعلامیہ وزارت خزانہ
چیئرمین یوسف گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں 65 ارکان نے 26ویں آئینی ترمیمی بل کے حق میں، 4 نے مخالفت میں ووٹ دیا، سینیٹ نے یکم جنوری 2028 سے پہلے ربا کے خاتمے کی شق کی متفقہ منظوری دی۔
ہم آئینی پیکج پر متفق ہیں، ہم نے پیکج پر اتفاق کیا، کالے سانپ کے دانت توڑ کر اس کا زہر نکال دیا، جزئیات پر کہیں تحفظات ہیں تو ہم اب بھی ترامیم لا سکتے ہیں، سربراہ جے یو آئی (ف)
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری تین سال کے لیے کی جائے گی، حکومتی اور اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ اور سینیٹ پر مشتمل کمیٹی دو تہائی اکثریت سے چیف جسٹس کا نام فائنل کر کے وزیراعظم کو بھیجے گی، اعظم نذیر تارڑ۔
پاکستان تحریک انصاف کا وفد ایک مرتبہ پھر مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کیلیے ان کی رہائشگاہ پہنچ گیا، تحریک انصاف پہلے ہی آئینی ترمیم پر ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکی ہے۔
سموعہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24اور25 اکتوبر کو ہونا ہے، آج آئینی ترمیم کا مرحلہ مکمل ہونے کی صورت میں وزیر خزانہ دولت مشترکہ اجلاس میں پاکستان وفد کی نمائندگی کریں گے۔
تحریک انصاف غیر شفاف، متنازع انداز میں ترمیم کے عمل کا حصہ نہیں بنے گی، ایوانوں پر قابض گروہ کے پاس آئین کو بدلنے کا جواز نہیں، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اعلامیہ
ڈاکٹر کنبھر کی لاش کو میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں نکالا گیا تھا اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ٹوٹی ہوئی ہڈیوں سمیت جسم پر متعدد زخموں کا انکشاف ہوا ہے۔
2008 میں عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے بہت سی کمپنیاں ڈوب گئی تھیں، پاکستان اس بل کے ذریعے ایسے بحران پر قابو پانے کے حوالے سے اصلاحات لانے کے لیے تیار ہے، وزیر خزانہ
تنازع اس وقت شروع ہوا جب حال ہی میں افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے کمانڈر منہاج بٹ نے فضل سرکی خیل وزیر کو اڈا خیل قبیلے کے نیاز وزیر کو ختم کرنے کا حکم دیا۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے آج مشاورت کے لیے کل تک کا وقت مانگا جس سے میں نے اتفاق کیا اور تحریک انصاف کے جواب کا کل تک انتظار کریں گے، سربراہ جے یو آئی (ف)