پی ٹی آئی کی یہ کال فائنل ہی ہے، پی ٹی آئی اب کی بار اپنا پورا زور لگا کر دیکھ لے، ان کا اگلا احتجاج پھر آئندہ الیکشن کے بعد ہی ہوگا، رہنما مسلم لیگ (ن)
فیصل ٹاؤن لمٹیڈ نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کو بولی کے ذریعے خریدا، پنجاب کوآپریٹو بورڈ، سوک کمپنی، لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی، نجکاری کمیشن نے معاہدے پر دستخط کر دیے، اعلامیہ
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ، اسلام آباد کو 24 مقامات سے بند کرنے کا فیصلہ، تمام ہاسٹلز بند، تمام بس اڈے آج رات سے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے عارف علوی کی اہلیہ اور بیٹے کی درخواست منظور کرتے ہوئے علوی ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کا فیصلہ سنایا۔
زخمی ہونے والے شہریوں کی جان بچانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کبھی خراب نہیں رہے، شریعت کے نفاذ سے متعلق کوئی ملک کیسے بات کرسکتا ہے، سابق خاتون اول نے لوگ اکٹھا کرنے کیلئے شریعت کی باتیں کیں، سابق آرمی چیف
تھانہ نیوٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالنے کے بعد اڈیالہ جیل کے سرکل نمبر 4 کو تھانے کا درجہ دیا گیا
ہمارے ملک کا نظام ایک یا دو عدالتوں سے ٹھیک نہیں ہو گا، ملکی نظام عدالتوں اور پارلیمنٹ کے ہاتھ سے نکل کر کہیں اور جا چکا ہے، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان کے ریمارکس
21 نومبر سے نافذ العمل شیڈول آف چارجز کے مطابق، ایسے تمام صارفین جن کا اکاؤنٹ بیلنس مہینے کے آخری دن مقررہ حد سے زائد ہوگا، انہیں ماہانہ 5 فیصد کے حساب سے فیس ادا کرنی ہوگی۔
تھانہ آئی 9 میں درج مقدمے کے تمام غیر حاضر ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد، ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جاتے ہیں، اے ٹی سی اسلام آباد کا تحریری حکمنامہ
بروری کے علاقے مغربی بائی پاس پر مددگار پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ کیا گیا، حملے میں ایک اہلکار زخمی جبکہ مددگار پولیس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، پولیس حکام
آج نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا، دہشتگردی کے واقعے کے خلاف پاراچنار میں سوگ کی فضا کے دوران تاجر برادری نے مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا۔