خودکش حملہ آور نے گاڑی کراچی کے ایک شوروم مالک سے خریدی، اپنے دوست کی مدد سے بینک ملازم کے ذریعے کار شو روم کے مالک کے اکاؤنٹ میں 71 لاکھ روپے منتقل کیے، سینئر افسر سی ٹی ڈی
کے الیکٹرک صارفین کو قیمتوں میں کمی کا ریلیف دسمبر 2024 کے بلوں میں دیا جائے گا، جس کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے خصوصی عدالتوں کی حدود/دائرہ کار میں تبدیلی اور اجینو موتو کی درآمد پر پابندی اٹھانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کی منظوری بھی دی۔
سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے منعقدہ سمٹ کے لیے شہباز شریف 3 اور 4 دسمبر کو برادر ملک کا دورہ کریں گے، یہ وزیر اعظم کا رواں برس سلطنت کا 5واں دورہ ہوگا۔
اسمگلنگ ختم کرنے والا فارمولا ایف بی آر پر لاگو نہیں ہونا چاہیے، آپ کو اللہ نے موقع دیا ہے، بہترین لوگ میدان میں اتاریں، شہباز شریف کا وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب
عمران خان کو پولیس، کارکنوں سمیت تمام شہدا کا سن کر افسوس ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام سب کے لیے قرآن خوانی کریں، بانی کی صحت بگڑنے کی خبریں غلط، وہ بالکل صحت مند ہیں
مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 16 دسمبر کے آئندہ اجلاس سے قبل افراط زر کی شرح میں کمی کو تقویت ملی جو گزشتہ سال 38 فیصد کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
پاکستان پوسٹ کو حکومتی ملکیت میں چلانا ہے یا اسے پرائیویٹ کرنا ہے؟ چیئرمین قائمہ کمیٹی مواصلات اعجاز جاکھرانی کا استفسار ، متعلقہ حکام سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔
نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاروں نے نومبر میں افراط زر میں کمی کی توقع پر کھل کر سرمایہ کاری کی، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 285 کی سطح پر جا پہنچا
وزارت خزانہ نے گزشتہ سال مراعات کی ادائیگی میں عارضی تاخیر کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر 2 سال بڑھانے کی تجویز پیش کی تھی تاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اسکی مخالفت کی تھی۔