پنجاب میں بہت پریشانیوں کے باوجود کام کر رہے ہیں، ماحول بہتر بنانے کے لیے احتیاط کر رہے ہیں، وزیراعظم کو پنجاب کی وزیر کی باتوں کا نوٹس لینا چاہیے، شازیہ مری
کُرم میں امن کمیٹیاں شرپسندوں کو اس طرح کی کارروائیوں سے باز رکھنے میں ناکام رہیں، امن دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کریں گے، ترجمان صوبائی حکومت
قومی اسمبلی سے 12 منٹ میں 5 بل منظور، امیگریشن ترمیمی بل، مہاجرین کی اسمگلنگ کا تدارک ترمیمی بل، ہیومن اسمگلنگ کی روک تھام ترمیمی بل، پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل شامل
ایف آئی آر درج ہوئے 6 روز گزر گئے، اب تک چالان پیش کیوں نہیں کیا؟ آڈیو کا فرانزک کرواکر رپورٹ پیش کی جائے، جج تفتیشی افسر پر برہم، سماعت 20 فروری تک ملتوی
گرفتار ملزم اور ساتھیوں نے 2 شہریوں کو بوسنیا میں ملازمت کا جھانسہ دیکر فی کس 40 لاکھ روپے بٹورے، جعلی ویزے دیے، متاثرین کو شارجہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا
ملاکنڈ کے ارکان اسمبلی کارکنان کو لانے میں ناکام رہے، وزیر کھیل 950 کارکنوں کو لائے، چترال کی تنظیم نے 10 لاکھ کرایہ اور پونے 4 لاکھ کا کھانے کا بل ادا کیا۔
پنجاب مونگ کی کاشت کرنے والا سب سے بڑا صوبہ، سال 2022 میں تقریباً دس لاکھ ہیکٹر کھیت بڑے پیمانے پر سیلاب کی نذر ہوگئے تھے، جس سے پنجاب میں مونگ کی فصل بری طرح متاثر ہوئی تھی۔
بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، سملی ڈیم میں صرف جون تک کا پانی باقی ہے، راولپنڈی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، حکام کی سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
لوئر کرم میں اوچت اور ڈاڈ قمر میں 64 گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی گئی،جانی نقصان کا خدشہ ہے، حملہ آروں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا گیا ہے، پولیس
پاکستان میں صرف 10 فیصد ٹیکسز صوبے خود اکٹھے کرتے ہیں، وفاقی سطح پر کلیکشن کی وجہ سے صوبے وفاق پر انحصار کرتے ہیں، مراد علی شاہ کی این ایف سی ایوارڈ کے وفد سے ملاقات
بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بدتہزیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا، صدر (ن) لیگ کی ارکان اسمبلی سے گفتگو
سلمان راجا، شیخ وقاص اور رؤف حسن جعلی اکاؤنٹس چلوا رہے ہیں جنہوں نے عمران خان اور پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا، سینئر سیاست دان کے سوشل میڈیا پر سنگین الزامات
سمیع اللہ ، داؤد اقبال، مرتضیٰ خان، شاہ ولی اور ارشد کا تعلق حافظ آباد ، گجرانوالہ اور سوات سے ہے، ایجنٹوں کی نشاندہی کیلئے ایف آئی اے سرکل منتقل، تفتیش جاری
سحر فاطمہ کو 2 روز قبل گلبرگ ٹاؤن سے اغوا کیا گیا، ملزمان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کی وڈیو بھیج کر والد سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا، ملزمان کو گرفتار کرکے نشاندہی پر سرجانی سے لاش برآمد کرلی گئی۔
صوبائی حکام نے افغان شہریوں کیلئے ویزے اور افغان سٹیزن کارڈ کی تجدید کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کردی، آئی جی پنجاب نے صوبے بھر میں گرفتار افغانوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
دہشتگردوں کا نوشکی کے پولیس اسٹیشن پر بھی حملہ، فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی، شدید فائرنگ کا تبادلہ، سرچ آپریشن شروع، وزیراعظم، وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہار مذمت
عدالت کے افسران و ملازمین کےخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جاسکتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کالعدم قرار