بجلی قیمت میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے، جون 2024 سے لے کر اب تک 4 روپے سے 11 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کر چکے ہیں اور سولر پرکوئی ٹیکس نہیں لگا رہے، اویس لغاری
2 سال قبل ’ویڈ‘ بیچنا شروع کی، 5 لاکھ دیتا ہوں، ایک گرام 10 ہزار میں بیچتا ہوں، تفتیشی حکام کو 12 کلائنٹس کے نام بھی بتا دیے، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں بھی توسیع
ملک میں ٹھیکداری نظام قائم ہے جس کا جو دل کرتا ہے کر رہا ہے، کسی ادارے میں طے کردہ اجرت میسر نہیں، پارلیمنٹ ہر ادارے میں کم سے کم اجرت قانون پر عملدرآمد کرائے، کمیٹی ارکان
جسٹس حسن اظہر نے ملٹری ٹرائل کی انٹراکورٹ اپیل میں عمران خان کی جانب سے 9 مئی واقعات کی مذمت کا سوال اٹھادیا، آرٹیکل 245 فوج کو عدالتی اختیارات نہیں دیتا، وکیل عمران خان
مصطفیٰ عامر منشیات برآمدگی کیس میں مفرور تھا، منشیات کے دوسرے مقدمے میں ملزم ارمغان کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری، 2 ساتھی اشتہاری بھی قرار دیے جاچکے
سیکریٹری داخلہ بیان حلفی جمع کروائیں، حقائق سامنے رکھیں، ایک ہفتے میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ اور ورکنگ پیپر کی رپورٹ بھی پیش کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ
صدر الہام علیوف کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر شکر گزار ہوں، معاہدوں کو حتمی شکل دینے کیلئے انتظامات ایک ماہ میں کرلیے جائیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف
والدہ کام کرتی ہیں، گھر میں اکیلی تھی جب والد نے پانی مانگا، میں پانی لے کر گئی تو مجھ پر ’حملہ‘ کر دیا، پہلے بھی ایسی کوشش کرچکے، طالبہ کا پولیس کو بیان
ملک میں آزاد منڈی کے لیے درکار تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے اور موجودہ حالات میں اس طرح کا فیصلہ خودکشی کے مترادف ہوگا، آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن
دہشت گردوں نے کوئٹہ سبی شاہراہ کو 2 مقامات پر بلاک کیا، پارلیمانی سیکریٹری لیاقت علی لہری کے محافظوں سے ہتھیار چھین لیے، فورسز سے ایک گھنٹے جھڑپ کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔
آئندہ ہفتے کے اوائل میں پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں جاری 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت حکام کی کارکردگی کی بھی جانچ کی جائے گی۔