وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ذریعے 3 لاکھ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، سائبر سیکورٹی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی ٹریننگ دلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستانیوں پر سفری پابندی کا کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوسکتی ہے، وزیر مملکت برائے قانون وانصاف
سینیٹر فیصل واوڈا نے پورٹ قاسم کی قیمتی زمین اونے پونے دام دیے جانے کا انکشاف کیا تھا، 3 رکنی کمیٹی زمین کی لیزنگ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرے گی۔
پاکستان اربوں ڈالر کی گندم درآمد نہیں کرسکتا، 4 ہزار 200 روپے من قیمت مقرر کی جائے، گندم نہ خریدی گئی تو غذائی تحفظ کو خطرہ ہوگا، خالد حسین باٹھ کا وزیراعظم کے نام خط
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود بار بار درخواستوں کے باوجود ہسپتال کو 3.5 ارب روپے جاری نہ کرنے پر استعفیٰ دے چکے تھے، وزیراعلیٰ کے ہاتھوں سینئر استاد کی بے عزتی پر طبی برادری کا سخت ردعمل
شکیل خان کو گھر کے سامنے گولیاں ماری گئیں، وہ جھگڑے میں بیچ بچاؤ کرانے گئے تھے، ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
ملک بھر کے 43 اضلاع سے سیوریج کے نمونے جمع کیے گئے تھے، مظفرآباد، گلگت، دیامر، اسلام آباد،حب، گجرات، بہاولپور، راولپنڈی، ساہیوال، اوکاڑہ اور میانوالی سمیت 29 اضلاع میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔
جسٹس بابر ستار نے ٹھوس شواہد کے بغیر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ شہری کا نام شامل کرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے درخواست گزار کا نام فہرست سے نکالنے کا حکم دے دیا