دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں آئرلینڈ، سوئٹزر لینڈ، یونان، پرتگال اور مالٹا بالترتیب پہلے سے پانچویں نمبر پر ہیں، پاکستانی پاسپورٹ 32 پوائنٹس کے ساتھ 195ویں نمبر پر ہے۔
جو حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہ تھی اس نے نہ صرف معاہدوں پر نظرثانی کی بلکہ فی یونٹ قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی کیا، حق دو عوام کو تحریک آگے بڑھائیں گے، حافظ نعیم
خواتین سمیت تمام اسیران کو رہا نہ کیا گیا تو ہم کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ شروع کر دیں گے، اپنا واضح موقف حکومت کو پیش کرچکے اور اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، سردار اختر مینگل
محسن نقوی نے کہا تھا کہ بلوچستان ایک ایس ایچ او کی مار ہے کہاں ہے وہ ایس ایچ او ؟ انتظامیہ خود اعلان کر رہی ہے کہ بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
مثبت اقدام سے کاروباری برادری کو ریلیف ملے گا، عام آدمی اورصنعتوں پر بوجھ کم ہوگا، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس
گاہکوں سے رابطہ کرنے کے بعد، مشتبہ افراد جعلی پولیس یونیفارم پہن کر صارفین کی دہلیز پر پہنچ کر گھروں میں ڈکیتی اور اغوا کی وارداتیں کرتے، ترجمان ضلع شرقی پولیس
صنعتوں کیلئے بھی بجلی 7 روپے 59 پیسے سستی، آئی پی پیز سے 3 ہزار 696 ارب بچالیے، گردشی قرض جلد ختم، معیشت کی بہتری کیلئے سرجری کرنا ہوگی، شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
گزشتہ ماہ دہشتگردی کے واقعات میں 228 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 73 سیکیورٹی اہلکار، 67 شہری شامل ہیں، فورسز کے آپریشنز میں 88 دہشتگرد بھی مارے گئے، تھنک ٹینک
این ایچ اے نے اب تک اس اضافے کی تفصیلی وضاحت فراہم نہیں کی ہے، لیکن ایڈجسٹمنٹ سڑکوں کی دیکھ بھال اور بنیادی ڈھانچے کے اخراجات میں وقتاً فوقتاً ہونے والی نظرثانی کے مطابق ہے۔
اسٹار لنک کی آمد کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، لیکن پاکستان کے چاروں ٹیلی کام آپریٹرز اس بات پر متفق ہیں کہ ابھی نتائج کی پیش گوئی کرنا مشکل ہے۔
وزارت داخلہ کے عہدیدار کی عیدالفطر کی وجہ سے ڈیڈلائن میں 2 روزہ توسیع کے بعد 10 اپریل تک ملک بدری روکے جانے کی اطلاعات کی تردید، لنڈی کوتل اور ناصر باغ روڈ پر کیمپس قائم
بلوچستان کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہباز شریف کا لاہور میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات میں اظہار خیال، سیکیورٹی، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال