وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا کہ قریب ترین حلیف بھی دہلی کے ساتھ نہیں، تمام بڑے ملکوں نے پاکستانی موقف کی تائید کی، قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل مسلمان دشمنی پرمتحد ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ماضی کی طرح رات کے اندھیرے میں حملے کی کوشش کی،دلیر افواج پاکستان نے بھارتی مکروہ حملے کامنہ توڑ جواب دیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو ہر ضروری جوابی اقدام کی مکمل اجازت دے دی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ پاکستان پہلگام کے افسوسناک واقعے میں ملوث نہیں. پاکستان کسی بھی صورت پہلا قدم نہیں اٹھائے گا.
آئی ایس پی آر کے مطابق ابدالی ویپن سسٹم 450 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،تجربے کا مقصد اہم تکنیکی پیرامیٹرز بشمول جدید نیوی گیشن سسٹم کو یقینی بنانا تھا۔