اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب سے اپ سیٹ شکست کے بعد لیونل میسی کی ارجنٹینا نے ٹورنامنٹ میں شاندار کم بیک کیا اور اب یہ ٹیم عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنا چکی ہے۔
جیسے عمدہ کھیل کی توقع کی جا رہی تھی ویسا ہی کھیل پیش کیا گیا۔ دن کے اختتام پر انگلینڈ اور نیدرلینڈز نے اپنے میچ جیتے جبکہ امریکا اور ویلز کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔