• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

راولپنڈی: کرفیو کا خاتمہ، زندگی معمول پر آنا شروع

شائع November 18, 2013
راولپنڈی میں جمعے سے نافذ کرفیو کے خاتمے کے بعد اب زندگی معمول پر آرہی ہے —فوٹو اے ایف ہی۔
راولپنڈی میں جمعے سے نافذ کرفیو کے خاتمے کے بعد اب زندگی معمول پر آرہی ہے —فوٹو اے ایف ہی۔

راولپنڈی: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں جمعے کی شب سے نافذ کرفیو اٹھا لیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں معمولاتِ زندگی اب بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

کرفیو کے بعد انتظامیہ نے راولپنڈی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سے رکاوٹیں ہٹا دی ہیں جس کے بعد شہر میں آنے اور جانے والا ٹریفک بھی بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی نے ضلعی کو آرڈینیشن آفیسر راولپنڈی کا حوالہ دیتے ہوتے بتایا ہے کہ کرفیو کے خاتمے کے بعد آج پیر کو شہر کے تمام تعلیمی ادارے کھل ایک مرتبہ پھر کھل گئے ہیں۔

تاہم سیکیورٹی کو کنڑول میں رکھنے کے لیے دفعہ 144 ابھی بھی نافذ ہے اور شہر کے حساس علاقوں اور عبادت گاہوں کے اطراف سیکیورٹی ہائی الڑٹ ہے، جبکہ جمعے کے روز پیش آنے والے واقعہ کی تفتیش کے لیے ایک رکنی عدالتی کمیشن بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ ہفتے جعمے کو روالپنڈی میں یوم عاشورہ کے موقع پر ماتمی جلوس کے دوران دو گرپوں میں تصادم سے 9 افراد کی ہلاکت کے بعد حکام نے کرفیو نافذ کرتے ہوئے فوج کو طلب کرلیا تھا، جبکہ اس دوران موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔

اس تصادم میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

جمعہ کی شب سے نافذ کرفیو کی مدت میں ہفتے کی شب مزید 23 گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ روز اتوار راولپنڈی واقعہ میں ہلاک افراد کی تدفین کردی گی۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اتوار کو گشیدہ صورتحال کے باعث ڈی سی او کے حکم پر شہر میں دفہ 144 نافذ کردی گئی تھی جس کے تحت شہر میں پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی اور فوج شہر میں موجود رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024