• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

سندھ میں 18 اور پنجاب میں 30 جنوری کو بلدیاتی انتخابات

شائع November 19, 2013
الیکشن کمیشن آف پاکستان۔ فائل فوٹو
الیکشن کمیشن آف پاکستان۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبوں کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سندھ میں 18 جنوری اور پنجاب میں 30 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ اور پنجاب نے اپنے اپنے صوبوں میں انتخابات موخر کرنے کی درخواست کی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن شیرافگن نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے لیے 28 نومبرتک حلقہ بندیاں اور دیگر قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کی گئَی ہے۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا اور وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات فروری کے آخر میں کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 10 سے 13 دسمبر تک کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے جن کی 15 سے 19 دسمبر تک جانچ پڑتال کی جائے گی، ان کاغذات پر اعتراضات 14دسمبر تک داخل کیے جا سکیں گے جس کے بعد سندھ اور پنجاب میں 22 سے 25 دسمبر تک اپیلیں نمٹائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 26 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور اُسی دن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پرنٹنگ کارپوریشن سندھ کے لیے چھ کروڑ اور پنجاب کے لیے پندرہ کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے گا، پی سی ایس آئی آر کو ہر صورت میں مقناطیسی سیاہی تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اس سے قبل اجلاس سے خطاب میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن کمشین بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرانے جارہا ہے اور تمام متعلعقہ ادارے آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024