• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ایران کے نیو کلیئر پاور پلانٹ کے قریب زلزلہ 7 افراد ہلاک

شائع November 29, 2013
ایران کا نیو  کلیئر پلانٹ، اے ایف پی، فائل فوٹو۔۔۔
ایران کا نیو کلیئر پلانٹ، اے ایف پی، فائل فوٹو۔۔۔

تہران: ایران کے نیو کلیئر پاور پلانٹ کے قریب خلیج کے ساحل پر 5.7 شدت کے زلزلے سے سات افراد ہلاک اور تقریبا تیس زخمی ہو گئے۔

سرکاری نیوز ایجینسی آئی آر این اے نے ہنگامی اقدامات کے سربراہ حسن قادامی کے حوالے سے بتایا کہ اب تک سات افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تیس زخمیوں کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

زلزلے کا مرکز برازجان تھا جو بوشہر سے ساٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں ایران کا روس کا تعمیر کردہ ری ایکٹر واقع ہے۔

دسمبر دو ہزار تین میں ایران کے جنوبی شہر بم میں ایک بڑے پیمانے پر زلزلے کے نتیجے میں تقریبا 26,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

خلیج میں ایران کے عرب پڑوسیوں نے اکثر کسی بڑے زلزلے کی صورت میں بو شہر پلانٹ سے تابکار لیک کے خطرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے.

لیکن ایران اور روس کا اصرار ہے کہ ان کا یہ پلانٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024