• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

اپوزیشن کا ملک میں مردم شماری کرانیکا مطالبہ

شائع December 4, 2013
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ۔ فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ملکی موجودہ آبادی کے اعدادوشمار جاننے کے لیے وفاقی حکومت سے مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بدھ کو وزیر اعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ گزشتہ مردم شماری 1998 میں ہوئی تھی اور گزشتہ 15 سال میں اس سلسلے میں کوئی سروے نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں اور اسمبلی کی نشستوں کے تعین کے لیے نئے مردم شماری آئینی ضرورت ہے۔

'بڑھتی آبادی کو وسائل اور مسائل سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نئی مردم شماری ضروری ہے'

خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ آبادی کے صحیح اعدادو شمار سامنے لائے جائیں تاکہ وسائل اور مسائل کا صحیح اندازہ لگایا جا سکے۔

پاکستان میں نئی مردم شماری 2008 میں ہونی تھی، پیپلز پارٹی کی سابقہ اتحادی حکومت نے 2011 میں مردم شماری کرانے کی کوشش کی لیکن یہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکی۔

یاد رہے کہ گزشتہ مرتبہ 1998 میں مردم شماری کے وقت بھی پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024