• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

قتل کے نو مقدمات سندھ سے باہر منتقل کرنے کی درخواست

شائع December 13, 2013
سندھ ہائی کورٹ، فائل فوٹو۔۔۔۔۔
سندھ ہائی کورٹ، فائل فوٹو۔۔۔۔۔

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں قتل کے نو مقدمات صوبے سے باہر منتقل کرنے کے لئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس مقبول باقر کو خط میں محکمہ داخلہ نے درخواست کی ہے کہ کراچی میں قتل کے نو مقدمات تحفظ پاکستان آرڈیننس 2013 کے تحت صوبے سے باہر منتقل کئے جائیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نمعت رندھاوا، ولی بابر اورناظم آباد میں دو پولیس اہلکاروں کا قتل کیس صوبے سے باہر منقل کیا جائے۔

اس کے علاوہ کھاردار،مبینہ ٹاون ،سچل اور گلستان جوہر میں قتل کے چار مقدمات بھی دوسرے صوبے میں منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ نے کیس کے تفتیش کاروں، گواہوں اور استغاثہ کے وکلاء کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر سندھ حکومت کی درخواست پر ولی بابر قتل کیس کراچی سے کندھ کوٹ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

یاد رہےکہ ولی خان بابر ایک پاکستانی ٹی وی چینل کے رپورٹر تھے جنہیں لیاقت آباد میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Shafaat Dec 13, 2013 07:55pm
All political parties having militant wings must be banned.

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024