• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

سفارتکار سے بدسلوکی، ہندوستان امریکی وفد سے ملنے سے انکاری

شائع December 17, 2013
ہندوستان نے امریکی قونصل آفیشلز کو وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیئے گئے تمام شناختی کارڈوں کی واپسی کا حکام دیا ہے۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔
ہندوستان نے امریکی قونصل آفیشلز کو وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیئے گئے تمام شناختی کارڈوں کی واپسی کا حکام دیا ہے۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔

نئی دہلی: گزشتہ ہفتے نیو یارک میں ہندوستانی سفارتکار کی ذلت آمیز گرفتاری پر منگل کے روز ہندوستان نے امریکی آفیشلز کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہندوستان نے گرفتاری کے رد عمل میں ہوائی اڈوں پر امریکی سفارت کاروں کو حاصل مراعات ختم کرنے کے علاوہ دہلی میں امریکی قونصل خانے کے حکام سے شناختی کارڈوں کو واپس کرنے کا کہا ہے۔

وزارت کے ایک سینیئر ذریعہ نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے تمام ہندوستان میں امریکی قونصل کے آفیشلز کو وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیئے گئے تمام شناختی کارڈوں کی واپسی کا حکام دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت امریکی سفارت خانے کے لئے شراب سمیت تمام در آمد کی منظوری کو روکے گی جبکہ ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کے باہر حفاظتی رکاوٹوں کا ہٹا دیا ہے۔

یہ اقدام گزشتہ ہفتے نیو یارک میں ڈپٹی قونصل جنرل دیانی خوبراگیڈ کی گرفتاری کے بعد کیا گیا ہے۔

ہندوستانی خاتون ڈپٹی قونصل جنرل دیانی خوبراگیڈ کو گزشتہ جمعرات کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنی بیٹی کو سکول چھوڑنے جارہی تھیں۔

نیویارک پولیس نے 39 سالہ دیویانی کو ویزا فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ میں کم سے کم یومیہ اجرت کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان کی ایک گھریلو ملازمہ کو انتہائی کم تنخواہ پر امریکہ میں ملازم رکھا۔ اور انہوں نے امریکی ویزے کے لئے غلط بیانی کی۔

ہندوستانی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق خوبرا کو پبلک میں ہتھکڑی لگا کر گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ان کی تلاشی لی گئی اور انہیں منشیات کے عادی مجرموں کے ساتھ حوالات میں رکھا گیا۔

ہندوستانی وزیرِ خارجہ سلمان خورشید نے امریکی حکام کے اس رویے کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہندوستانی سفارت کار سے ایسا سلوک نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی قونصلر کے ساتھ امریکہ نے جو برتاؤ کیا ہے وہ قطعی قابل قبول نہیں ہے۔ہم اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔‘

ہندوستان نے جمعہ کو نئی دہلی میں امریکی سفیر نینسی پاول کو دفتر خارجہ طلب کرکے نیو یارک میں ڈپٹی قونصل جنرل کی توہین آمیز گرفتاری پر شدید احتجاج کیا تھا۔

سفارت کار کے والد اتم خوبراگیڈ نے اپنی بیٹی کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم منموہن سنگھ پر زور دیا ہے۔

حکمران جماعت اور حزب اختلاف دونوں نے اس معاملے پر امریکہ سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

دونوں جماعتوں کے سینیئر سیاستدانوں نے امریکی کانگریس کے ارکان سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔

اسی تنازع کی وجہ سے منگل کی صبح کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور ہندوستان کے وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے امریکی کانگریس کے ارکان سے بھی ملنے سے انکار کر دیا۔

دوسری جانب آئندہ الیکشن میں وزیراعظم کے عہدے کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار نریندر مودی نے بھی ٹویٹ کی ہے کہ انھوں نے بھی امریکی وفد سے نہ ملنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نریندر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ملک کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر میں امریکی وفد سے نہیں مل رہا۔‘

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024