• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

دفاع پاکستان کونسل کا طالبان سے فوری مذاکرات کا مطالبہ

شائع December 22, 2013
کونسل نے ہندوستان کے ساتھ نزدیکیاں بڑھانے کی پالیسی پر بھی وفاقی حکومت سے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔، فائل فوٹو۔۔۔۔
کونسل نے ہندوستان کے ساتھ نزدیکیاں بڑھانے کی پالیسی پر بھی وفاقی حکومت سے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔، فائل فوٹو۔۔۔۔

اسلام آباد: دفاع پاکستان کونسل (ڈی پی سی) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان سے فوری مذاکرات شروع کرے۔

ڈان نیوز کے مطابق، ڈی پی سی نے اتوار کو ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ، آل پارٹیز کانفرنس اور کمیٹی برائے قومی سلامتی کے فیصلوں اور قراردادوں پرعمل درآمد کرایا جائے۔

کونسل کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی بیرونی دباؤ قبول نہ کیا جائے۔

اعلامیہ میں مذید مطالبہ کیا گیا کہ قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن فی الفوربند کرنے کے ساتھ ساتھ فاٹا کے متاثرین کی باعزت واپسی یقینی بنائی جائے۔

کونسل نے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں اور پاکستان کے راستے افغانستان کو نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاجی تحریک مذید تیز کرنے کا بھی عہد کیا۔

ڈی پی سی کے مطابق اس حوالے سے کراچی سے طورخم اور چمن تک احتجاج کیا جائے گا۔

کونسل نے ہندوستان کے ساتھ نزدیکیاں بڑھانے کی پالیسی پر بھی وفاقی حکومت سے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024