• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شمالی وزیرستان: مکان پر گولہ گرنے سے دو افراد زخمی

شائع December 23, 2013
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

میران شاہ: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی سے متصل منان کوٹ میں گزشتہ روز اتوار کو ایک مکان پر گولہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں کرفیو نافذ تھا۔

خیال رہے کہ حالات کشیدہ ہونے کے باعث شمالی وزیرستان میں گزشتہ چھ روز سے کرفیو نافذ ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے منان کوٹ کے علاقے میں ایک قافلے پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ یہ قافلہ بنوں سے میران شاہ آرہا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک گولہ مکان پر جا کر لگا جس سے دو افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ کرفیو کے نفاذ کے باعث بنوں سے آنے والے لوگوں کو مشکالات کا سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024