• KHI: Asr 4:49pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:19pm Maghrib 6:02pm
  • ISB: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • KHI: Asr 4:49pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:19pm Maghrib 6:02pm
  • ISB: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm

انڈین سفارتکار کے معاملے سے تعلقات کو جھٹکا لگا ہے: امریکی سفیر

شائع January 1, 2014
ہندوستان میں امریکی سفیر نینسی پاؤل نے نئے سال کے تہنیتی پیغام میں میزبان ملک سے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ —. فائل فوٹو
ہندوستان میں امریکی سفیر نینسی پاؤل نے نئے سال کے تہنیتی پیغام میں میزبان ملک سے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ —. فائل فوٹو

نئی دہلی: ہندوستان میں امریکا کی سفیر نینسی پاؤل نے کل بروز منگل کو اپنے بیان میں تسلیم کیا کہ نیویارک میں مبینہ ویزہ فراڈ اور اپنی نوکرانی کو کم معاوضہ دینے کے الزام میں ایک ہندوستانی سفارتی آفیسر کی جسمانی تلاشی اور حراست میں لیے جانے کے واقعے نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

میزبان ملک کے لیے نئے سال کی مبارکباد پر مبنی اپنے پیغام میں نینسی پاؤل نے دوطرفہ تعلقات کے ضمن میں حاصل ہونے والی کئی تاریخی کامیابیوں کی نشاندہی کی۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”ان متاثر کن پیش رفت کے ساتھ ساتھ، آپ کی سفارتی آفیسر اور ان کے گھریلو ملازم سے متعلق معاملے پر یکسر مختلف ردّعمل نے مستقبل کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔“

دیویانی کھوبرا گڑے جنہیں امریکی حکام نے نیویارک کے ہندوستانی قونصلیٹ کی ایک قونصلر اہلکار بیان کیا تھا، اور ہندوستانی انہیں ایک سفارتکار قرار دے رہے تھے، اُن کی حالیہ حراست سے پیدا ہونے والے تنازعے پر امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری پہلے ہی افسوس کا اظہار کرچکے ہیں۔

نینسی پاؤل نے کہا کہ وہ جان کیری کے الفاظ کو دہراتے ہوئے ہندوستانی قونصلر اہلکار کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرنا چاہیں گی، لیکن ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت جاری رکھی جائے۔

ویزہ سے متعلق معاملے ان خاتون اہلکار کی گرفتاری، جس میں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی ہندوستانی ملازمہ کی تنخواہ کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا تھا،دونوں ملکوں نے غیرمعمولی جلدبازی پر مبنی اقدامات اُٹھائے تھے۔

ہندوستان نے منگل کو کہا تھا کہ وہ ماہرین کا ایک گروپ تشکیل دے رہا ہے، جو اپنے ہندوستانی ملازمین کو ادا کی جانے والی تنخواہوں اور مراعات کی معلومات کے ساتھ ساتھ سفارتخانے میں کام کرنے والے غیرسفارتی عملے کی تفصیلات امریکی قونصلیٹ سے حاصل کرکے ان کا تجزیہ کرے گا۔ ہندوستان نے ان رپورٹوں کو بھی مسترد کردیا جن کے مطابق امریکا ویزہ فراڈ کیس کو آگے بڑھانے کے لیے ثابت قدم تھا۔

خارجہ امور کی وزارت کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ ایک تکثیریتی جمہوریت میں بہت سے چینلز بیک وقت کام کررہے ہوتے ہیں اور ان کے نکتہ نظر مختلف ہوسکتے ہیں۔ ہماری توجہ اس جانب ہوگی جو ہمیں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے موصول ہوگا۔

نینسی پاؤل نے کہا کہ اپنی مدت کے دوران امریکی مشن ناصرف اس پیش رفت کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے بلکہ اپنے ہندوستانی شراکت داروں کو شامل کرکے آگے بڑھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی بقا کے لیے ایک عالمی کال پر دنیا بھر کے بچوں کے لیے دونوں ملکوں نے شمولیت اختیار کی تھی۔

اس کے علاوہ دونوں ملک اشیاء اور خدمات کی دوطرفہ تجارت کے حوالے سے سو ارب ڈالرز کے نشان تک پہنچ چکے ہیں۔ دونوں ملکوں کے پولیس سربراہان اپنے تجربات کا اشتراک اور زیادہ سے زیادہ تعاون کے لیے مل کر بیٹھ گئے ہیں۔ وہ دنیا کے بحرانوں میں سے کچھ کے حل کے لیے گہری اور نتیجہ خیز مشاورت کررہے ہیں۔

نینسی پاؤل نے کہا کہ ”ہمارے تعاون اور اشتراک دستاویز طویل ہے اور یہ ہمارے تعلقات کی گہرائی اور وسعت کی عکاسی کرتی ہے۔“

امریکی سفیر نے تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے سے دونوں ملکوں میں روزگار پیدا کرنے اور سویلین نیوکلیئر تعاون کو آگے بڑھانے، افغانستان اور دیگر اہم عالمی مسائل سے دونوں اطراف کو محفوظ رکھنے سے متعلق مشاورت کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024