• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

فیفا: قطر ورلڈ کپ گرمیوں میں نہیں ہو گا

شائع January 8, 2014
یفا کے جنرل سیکریٹری جیروم والکے۔ فائل فوٹو اے پی
یفا کے جنرل سیکریٹری جیروم والکے۔ فائل فوٹو اے پی

پیرسن:فیفا کے جنرل سیکریٹری جیروم والکے نے 2022 میں قطر میں شیڈول فٹبال ورلڈ کپ جون اور جولائی میں نہ کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے سب سے موزوں سردیوں کا موسم رہے گا۔

فیفا کی جانب سے دسمبر 2010 میں قطر کو ورلڈ کپ کی میزبانی ایوارڈ کیے جانے کے بعد سے ٹورنامنٹ کا شیڈول زیر بحث رہا ہے خصاصاً عرب ملک میں شدید گرمی کے پیش نظر رکن ممالک شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تھا کہ شدید نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ شائقین کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی کے دوسرے بااثر ترین آدمی نے ریڈیو فرانس کو بتایا کہ قطر میں ہونےوالا ورلڈ کپ جون اور جولائی میں منعقد نہیں ہو گا اورسچ ہوچھیں تو میرے خیال میں یہ 15 نومبر سے 15 جنوری کے درمیان منعقد ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اس دوران کھیلتے ہیں تو اس موقع یہاں کا موسم بہت بہترین ہوتا ہے۔

والکے نے کہا کہ یہ فٹبال کھیلنے کے لیے بہترین وقت ہوگا۔

تاہم انہوں نے اس بات کو واضح نہیں کیا کہ یہ ورلڈ کپ دسمبر 2021 میں ہوں گے یا 2022 میں اس سلسلے میں 2022 میں ہونے والے ونٹر اولمپکس فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔

قطر کو 2022 کی میزبانی دیے جانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ جن مہینوں میں روایتی ورلڈ کپ کا انعقاد ہوتا ہے کہ اس دوران عام طور پر عرب ملک میں جسم کو جھلسا دینے والی گرمی پڑتی ہے۔

اس سلسلے میں فیفا کے رکن ملکوں نے اپنے کھلاڑیوں اور شائقین کو شہولت کی فراہمی کے لیے عالمی ایونٹ کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے موسم سرما میں منعقد کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم اس مطالبے کو یورپی کلبوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس دوران وہاں لیگ ایونٹ اپنے عروج پر ہوتے ہیں اور ایسی صورت میں وہ اپنے اہم کھلاڑیوں سے محروم ہو سکتے ہیں جبکہ انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی نے بھی 2022 میں شیڈول ونتر اولپمکس کے باعث اس کی شدید مخالفت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024