• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

پشاور: ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ، ایک پولیس اہلکار زخمی

شائع January 13, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پشاور: پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گزشتہ روز ہلاک ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں مشتاق کی جنازہ گاہ کے قریب آج صبح ایک ریمورٹ کنٹرول دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے ایک نواحی علاقے بڈھ بیر سلیمان خیل میں اے این پی کے رہنما میاں مشتاق کی نمازِ جنازہ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کیے جارہے تھے اور اس کے لیے پولیس موبائل میں واک تھرو گیٹ لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں اس کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

میاں مشتاق کو اتوار کے روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔

اس واقعہ میں ان کے دو ساتھی بھی ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مقتول میاں مشتاق کی نمازہ جنازہ آج دوپہر دو بجے ادا کی جا ئے گی۔

ڈی ایس پی بڈھ بیر فضل واحد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ دھماکے میں دو سے ڈھائی کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور اب تک 10 سے 15 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور علاقے کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024