• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بے نظیر بھٹو قتل کیس: دس گواہوں کو طلبی کے سمن جاری

شائع January 18, 2014
سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو—فائل فوٹو۔
سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو—فائل فوٹو۔

راولپنڈی: راولپنڈی کی ایک احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں دس گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کردیے ہیں۔

راوالپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز رسول جوئیہ نے آج ہفتے کے روز سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر عدالت میں گرفتار ملزمان رفاقت، حسنین گل اور اعتزاز شاہ کی ضمانت کی درخواستیں جمع کرائیں گئیں جس پر عدالت نے استغاثہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء میں اس وقت فائرنگ اور ایک بم دھماکے میں ہلاک کردیا گیا تھا جب وہ 2008ء کے عام انتخابات کی مہم کے سلسلہ میں راوالپنڈی کے لیاقت باغ سے ایک تقریب سے خطاب کرنے کے بعد واپس جارہی تھیں۔اُس وقت سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف بطور صدر تھے۔

اس مقدمے میں گزشتہ سال عدالت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

جبکہ دیگر ملزمان میں راولپنڈی پولیس کے سابق سربراہ سعود عزیز، اس وقت کے پولیس ایس پی خرم شہزاد، شیر زمان اور عبدالرشید بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024