• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

ایتھوپیا ایئر لائنز کے اغوا شدہ طیارے کی جینوا میں لینڈنگ

شائع February 17, 2014
ایتھوپیا ایئر لائنز کے طیارے اے ٹی 702 کو روم جاتے ہوئے ہائی جیکرز  نے اغوا کرنے کے بعد اسے جینوا کے ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایتھوپیا ایئر لائنز کے طیارے اے ٹی 702 کو روم جاتے ہوئے ہائی جیکرز نے اغوا کرنے کے بعد اسے جینوا کے ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جینوا: ایتھوپیا کے دارالحکومت سے روم کی جانب پرواز کرنے والے ایتھوپین ایئر لانز کو آج پیر کے روز ہائی جیکرز نے جینوا ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے پر مجبور کردیا۔

حکام کے مطابق کنٹرول روم کو طیارے کو اغوا کیے جانے کے پیغامات موصول ہوئے تھے۔

جنیوا ایئرپورٹ پر پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کے لینڈ کرجانے کے بعد صورتحال اب کنٹرول میں ہے۔

حکام کا کہنا ہے اس واقعہ میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ ایتھوپیا ایئر لائنز کے طیارے اے ٹی 702 کو روم جاتے ہوئے ہائی جیکرز نے اغوا کرنے کے بعد اسے جینوا کے ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق طیارے کی لینڈنگ کے بعد تمام ہائی جیکرز کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

طیارے کی لینڈنگ کے وقت جینوا کے ہوائی اڈے کو بند کردیا گیا تھا۔

لیکن اس دوران طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024