• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

رینٹل پاور کیس: سابق وزیراعظم کو مزید دو ریفرنسز کا سامنا

شائع February 22, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے گزشتہ روز جمعہ کو رینٹل پاور کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف دو نئے ریفرنسز کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ اس مقدمے میں سابق وزیراعظم کو پہلے ہی نیب کے ریفرنسز کا سامنا ہے۔

نیب کے ترجمان حافظ محمد عرفان کے مطابق بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے پیپلز پارٹی کے رہنما کے خلاف تین ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن ان میں سے دو منظور کیے گئے جو پیراں غائب، ملتان، ساہیوال اور سیالکوٹ میں قائم ٹیکونو انجیئرنگ ٹیکنالوجی سروسز میں مبینہ کرپشن اور رینٹل پاور کے معاہدوں میں اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق ہیں۔

نیب ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے علاوہ ان ریفرنسز میں کئی اور ممتاز شخصیات کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں، جس میں سابق وفاقی وزیر شوکت ترین، سابق وفاقی سیکریٹری شاہد رفیع، رانا امجد اور سلمان صدیقی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رینٹل پاور کے دو منصوبوں نے قومی خزانے کو 60 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچایا۔

خیال رہے کہ نیب رینٹل پاور اور نوڈیرو-2 منصوبوں میں دائر بارہ ریفرنسز کی تفتیش کررہا ہے جس کا پہلا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جاچکا ہے۔ .

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024