آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے 55 کروڑ ڈالرز کی منظوری

شائع March 25, 2014
معاشی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آئی ایم ایف گزشتہ روز پاکستان کے لیے قرض کی تیسری قسط کی منظوری دے دی۔
معاشی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آئی ایم ایف گزشتہ روز پاکستان کے لیے قرض کی تیسری قسط کی منظوری دے دی۔

واشنگٹن: انٹر نیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایف ایف) نے گزشتہ روز پیر کو پاکستان کی معاشی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے قرضے کی تیسری قسط 55 کروڑ ڈالرز کی منظوری دے دی۔

یہ منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے دی گئی۔

آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو فوری طور پر 55 کروڑ ڈالر کی رقم دی گئی ہے تاکہ حکومت اس اقتصادی فرق کو دور کرسکے جو امریکی سپورٹ پروگرام کے تحت مالیاتی اصلاحات کے لیے ضروری ہے۔

خیال رہے کہ اس پروگرام کو گزشتہ سال ستمبر میں منظوری دی گئی تھی جس کے تحت حکومت کو اقتصادی اور خصوصاً توانائی کے شعبے اور ٹیکس کے نظام میں سخت اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی دو اقساط فراہم کرچکا ہے۔

جبکہ اس پروگرام کے تحت آئی ایم ایف پاکستان کو چھ ارب چونسٹھ کروڑ ڈالرز کا قرض دے گا۔

دوسری جانب آج منگل کے روز آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ملک کی اقتصادی صورتحال اب بھی مشکل میں ہے اور اس کے لیے مزید کوششیں کرنی ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024