• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

طالبان کے مطالبات سے امن مذاکرات تعطل کا شکار

شائع March 28, 2014
مذاکرات میں شامل ایک اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک فوری فیصلے نہیں ہوں گے جنگ بندی کا برقرار رہنا مشکل ہو گا۔
مذاکرات میں شامل ایک اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک فوری فیصلے نہیں ہوں گے جنگ بندی کا برقرار رہنا مشکل ہو گا۔

پشاور: حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم طالبان کی نامزد کردہ کمیٹی کی جانب سے مثبت پیش رفت کی امیدوں کے باوجود بات چیت میں شامل اندرونی ذرائع کا خیال ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں اور جب تک کچھ فوری فیصلے نہیں کیے جاتے جنگ بندی کو قائم رکھنا مشکل ہو گا جس کی مدت پیر 31 مارچ کے روز ختم ہوجائے گی۔

ایک اندرونی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے امن مذاکرات کو آگئے بڑھانے کے لیے دو شرائط رکھی ہیں جس میں پہلی پہاڑ شکتوئی کے علاقے کو امن زون ننانے کے علاوہ شمالی وزیرستان میں آزاد تحریک کی اجازت، جبکہ دوسری شرط غیر عسکری قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔

مذاکرات میں شامل ایک اندرونی ذرائع کا کہنا تھا کہ طالبان کمیٹی کے پانچ اراکین ایک مہینے کی جنگ بندی میں توسیع سے پہلے ایک تحریری ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً سات گھنٹے تک جاری رکھنے والی ملاقات میں ہم نے ایک طویل عرصے سے جاری پُرتشدد حملوں پر تبادلۂ خیال کیا جس نے جانی و مالی نقصان کے علاوہ لوگوں کو نقل مکانی کرنے پر بھی مجبور کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان سے کہا 'جو ہوا سو ہوا اب تمام الجھنوں کو ختم کرکے ایک نئی شروعات کرتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ ' میں ایک مرتبہ پھر مایوس ہوا ہوں اور مسلسل کامیابی کے امکانات روشن نہیں ہیں'۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'ہم کوئی بھی تحریری ضمانت پیش نہیں کرسکتے اور یہ ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے، لہٰذا ہم کسی وعدے کے بغیر واپس آئے چاہیے جنگ بندی میں توسیع ہو یا غیر عسکری قیدیوں کی رہائی'۔

'شدت پسندوں نے امن مذاکرات کو آگئے بڑھانے اور جنگ بندی میں توسیع کے معاملے کو اپنے مطالبات کی قبولیت سے باندھ دیا ہے۔' انہوں نے اس صورتحال کو ایک تعطل قرار دیا اور مزید کہا کہ اب اس کا انحصار وفاقی حکومت کے جواب پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں نے 250 غیر عسکری قیدیوں کی فہرست فراہم کی ہے جن میں خواتین، بچے اور بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ پاک فوج پہلے ہی خواتین اور بچوں کی حراست کے الزام کو مسترد کرچکی ہے۔

اندرونی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہم نے ان سے کہا کہ ہم اس معاملے کی تفیش کریں گے۔

اس کے علاوہ طالبان کمیٹی کو حکومتی کمیٹی کی جانب سے کچھ سات سو افراد کی ممکنہ رہائی کی فہرست فراہم کردی گئی ہے۔

ان کہنا تھا کہ طالبان قیادت کے رہنماؤں نے ایک غیر فوج امن زون بنانے کی یقین دہانی کی بات کی ہے تاکہ وہ آس پاس آزادی سے آنے جانا کرسکیں۔

انہوں نے انہیں مذاکرات کے مقام بلند خیل کا فیصلہ کرنے کے لیے دو روز لگے۔

شدت پسندوں کا اسرار ہے کہ جنگ بندی یک طرفہ ہے اور حکومت نے ان کے مطالبات کو نظرانداز کیا ہے۔

'وہ ایک فہرست لے کر آئے تھے جس میں اس بات کر ذکر تھا کہ کتنی مرتبہ مہمند، باجوڑ، کراچی اور دیگر جگہوں پر سیکیورٹی فورسز نے چھاپا مار کارروائی کی ہیں۔'

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو اٹھانے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


ریسکیو ایکٹ:


جب اس اندرونی ذرائع سے سوال کیا گیا کہ اس صورتحال کو بہتر کیسے بنایا جائے گا تو ان کا کہنا تھا کہ اعتماد کی بحالی کے لیے کچھ غیر عسکری قیدی رہا کرنا ہوں گے۔

ان سے پوچھا گیا کہ کیا شدت پسند پشاور یونیورسٹی کے وائس کنٹرولر پروفیسر اجمل خان، مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لیے رضامند ہوگئے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ معاملہ ان کے سامنے رکھا اور سوال کیا کہ کیا وہ انہیں رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتماد کی بحالی کے لیے حکومت کا بھی قیدیوں کو رہا کرنا ضروری ہے۔

طالبان اپنے تین جنگجوں کے بدلے میں اجمل خان کو رہا کرسکتے ہیں، جنہوں ان ہی کے اغوا کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ آیا کب تک مذاکرات بحال ہوں گے تو ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا انحصار حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات کی قبولیت پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے قبل ہوجاتا ہے تو ممکن ہے مذاکرات ایف آر بنوں کے علاقے بکہ خیل میں ہوں جس کو امن زون میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔

اندرونی ذرائع نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان پہلی ملاقات میں اعتماد سازی کو بحال کرنے کی ضرورت تھی، لیکن اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی جس اس وقت ہوگی جب میں اہم مسائل پر بات کریں گے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Muhammad Rehan Mar 28, 2014 12:49pm
Dawn News, Please do not spread lies among people . This news is 100 % wrong and baseless. if this is true than tell the name of person who gives you this information. you are already proven wrong on news of 15 demands of Taliban, that news was your own mind creativity.
Iqbal Jehangir Mar 28, 2014 05:59pm
اگر مذاکرات کے ذریعے دہشت گردی کا کوئی حل نکل سکتا ہے تو حکومت کے اس فیصلہ پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے لیکن ہمیں زمینی حقائق کا ادراک ہونا چاہئیے اور ان حقائق کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ اس سے خون خرابہ ختم ہو گا اور ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے اور طالبان قومی سیاسی دھارے میں بھی آ سکتے ہیں مگر طالبان کو بھی امن کی اس خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھنا چاہئیے۔ طالبان کو تاریخ سے سبق حاصل کرنا چاہئیے کیونکہ تشدد و دہشت گردی سے لوگوں کو اپنے ساتھ نہ ملایا جاسکتا اور نہ ہی لوگوں کے دل جیتے جا سکتے ہیں اور نہ ہی تشدد سے کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔مذاکرات اور پر امن جمہوری جدوجہد سے ہی مسائل کا دیر پا حل ممکن ہے۔دنیا بھر میں آج تک صرف اور صرف پر امن جمہوری تحریکیں ہی کا میابی سے ہمکنار ہوئی ہیں جس میں تحریک حصول پاکستان شامل ہے.
Kamran Mar 29, 2014 05:21am
Iqbal Bhai, what we call success is different from what talibans call success. As per them, they ARE successful. they are making millions of dollars (drug, Bhatta, bank robbery, killing for money, etc). They just want to kill. No muzakraat will ever be successful with them. Peace is NOT at all their objective.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024