• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:33pm

'مووی ریویو: میں تیرا ہیرو، 'گووندہ اشٹائل

شائع April 11, 2014

ڈیوڈ دھون کی تیلگو مووی کی ریمیک، 'میں تیرا ہیرو' ان واقعات کے گھن چکر کی کہانی ہے جس میں ایک چھوٹے شہر کا بدمعاش، سری ناتھ پرساد (ورون دھون) بنگلور آتا ہے اور سنینا (الینا ڈی کروز) کے پیار میں گرفتار ہو جاتا ہے جو غصے کے سنگین مسائل سے دوچار ایک پولیس والے، انگت کی ہونے والی بیوی ہوتی ہے۔

دھون کو فلم کے اسکوپ کے بارے میں واضح آئیڈیا معلوم ہوتا ہے- میں تیرا ہیرو، بھرتی کی انٹرٹینمنٹ کی بہترین مثال ہے جو کہ سنیما کے لئے کیے جانے والے سنجیدہ کاموں کے دوران کبھی کبھی نمودار ہوتی رہتی ہیں اور جسے وقت آنے پر ٹی وی اسکرینز پر بھی اکثر دیکھا جا سکے گا، گو آپ کا دل اسے دیکھنے کا نہیں چاہے گا۔

جزوی بچت: ملاپ زویری کے اسکرین پلے کو بمشکل کہانی کہا جاسکتا ہے لیکن اس کے باوجود اس بار دھون اپنے مواد کو پہلے کے مقابلے میں بہتر کنٹرول کرتے نظر آئے ہیں- انہوں نے جگمگاتے سیٹس کی شوٹنگ وائڈ لینسز اور گہرے فوکس کے ساتھ کی ہے۔

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

** کامیڈی کا فقدان**

ورون دھون کی ناک سے نکلی آواز کے ساتھ فلم کا مزاح گووندا کے خاص اسٹائل کا ہے- جب دھون گووندہ کی نقل نہیں کرتے یا عجیب و غریب شکلیں بناتے ہیں تو آپ کو بے ساختہ حالیہ شاہد کپور کی یاد دلاتے ہیں۔

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

فلم کی لیڈنگ لیڈیز، نرگس فخری اور الینا ڈی کروز کے کردار بہت ہی چھوٹے اور بے کار ہیں جن سے نہ تو ذہانت چھلکتی ہے اور نہ ہی اچھی اداکارانہ صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے۔

بقیہ سپورٹنگ کاسٹ، جس میں انوپم کھیر، ایولین شرما، سہراب شکلا، راجپال یادو، منوج پہوا اور شکتی کپور شامل ہیں، اپنے سابقہ کرداروں کی چھوٹی سی شبیہہ معلوم ہوئے ہیں جن کا مزاح بھی خراب ایڈیٹنگ یا خراب سنیماٹوگرافی کی نظر ہوگیا۔

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

آخری لفظ

میں تیرا ہیرو ایک ہلکی پھلکی انٹرٹینمنٹ ہے جو کہ چند موقعوں پر ہی اچھی رہی ہے اور وہ بھی دھون کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے تجربے کی وجہ سے- ساؤنڈ ٹریک، جس کا میوزک ساجد واجد نے دیا ہے، دو بار اچھا لگا ہے- پہلی بار 'پلٹ' گانے میں جسے اریجیت سنگھ نے گایا ہے اور پھر 'بے شرمی کی حد' میں جسے بینی دیال اور شلمالی کھولگدے نے گایا ہے۔

تاہم، میوزک کی انرجی بھی مووی ہی کی طرح ہے یعنی سوڈے کی وہ بوتل، جس میں کاربونیٹیڈ اچھائی شامل نہ ہو۔

بالاجی موشن پکچرز سے ریلیز ہونے والی فلم، میں تیرا ہیرو کو یو/اے سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے- ڈائریکٹر ہیں ڈیوڈ دھون، پروڈیوسرز میں شامل ہیں شوبھا کپور، ایکتا کپور اور الپنا مشرا- اسے لکھا ہے ملاپ زویری اور تشار ہیرندانی نے- سنیماٹوگرافی ہے سنجے ایف گپتا کی جبکہ ایڈیٹنگ کی ہے نیتن مدھوکر رکوڈے نے- میوزک دیا ہے ساجد واجد نے۔

فلم کے ستاروں میں شامل ہیں ورون دھون، الینا ڈی کروز، نرگس فخری، انوپم کھیر، منوج پہوا، ایولین شرما، سہراب شکلا، راجپال یادیو، اور شکتی کپور۔

ترجمہ: شعیب بن جمیل

محمد کامران جاوید
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024