• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

کیماڑی ٹرمینل سے ملنے والا بم ضائع کردیا گیا

شائع May 7, 2014
بی ڈی ایس نے علاقے کو خالی کروانے کے بعد دھماکے سے اسے ناکارہ بنایا جس کا وزن ایک کلو تھا۔—فوٹو رائٹرز۔
بی ڈی ایس نے علاقے کو خالی کروانے کے بعد دھماکے سے اسے ناکارہ بنایا جس کا وزن ایک کلو تھا۔—فوٹو رائٹرز۔

کراچی: کیماڑی میں آج (بدھ) صبح آئل ٹرمینل سے ملنے والا بم دھماکے کے ذریعے ضائع کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کیماڑی میں آئل ٹرمینل میں یہ بم ایک ٹینکر میں نصب کیا گیا تھا۔

بم کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکوڈ کو طلب کیا گیا جس نے جانچ کے بعد علاقے کو خالی کروایا اور بم کو دھماکے سے اڑا دیا۔

پولیس کے مطابق بم مذکورہ بم کا وزن تقریباً ایک کلو گرام تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر کے علاقے ماڑی پور روڈ پر گلبائی کے قریب ایک آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے تھے، جبکہ کیماڑی میں آئل ٹرمینل میں دو ٹینکروں میں دھماکے ہوئے تھے، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024