• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

پی ٹی آئی وسط مدتی انتخابات کے حق میں نہیں ،ہاشمی

شائع May 7, 2014
2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف گیارہ مئی کو احتجاج کرنا تحریک انصاف کا آئینی حق ہے، جاوید ہاشمی۔ فائل فوٹو۔۔۔۔
2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف گیارہ مئی کو احتجاج کرنا تحریک انصاف کا آئینی حق ہے، جاوید ہاشمی۔ فائل فوٹو۔۔۔۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے بدھ کو قومی اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی وسط مدتی انتخابات کے حق میں نہیں ہے۔

ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ 2013 ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف گیارہ مئی کو احتجاج کرنا تحریک انصاف کا آئینی حق ہے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ہر قیمت پر جموریت اور پارلیمنٹ کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہماری ماں ہے، ہم پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، تمام اداروں کو ملک کی ترقی کے لئے اپنے مینڈیٹ کے تحت کام کرنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی پر پابندی کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ 'اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ ہاؤسز کے لئے ضابطہ اخلاق ہونا چاہیئے۔'

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا تنویر حسین نے کہا کہ میڈیا کے نمائندوں کو قومی مفاد کے حوالے سے محتاط ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو آئندہ عام انتخابات کا انتظار کرنا چاہیئے کیونکہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج مسئلہ کا حل نہیں ہے۔

اس سے پہلے ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ نےکراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف قومی اسمبلی کی کارروائی سے واک آؤٹ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024